ببلیوتھیکا الیگژینڈریہ ( اسکندریہ کا جدید کتب خانہ ) Bibliotheca Alexandrina ( لاطینی [1] بمعنی "لائبریری آف اسکندریہ" (مصری عربی: مكتبة الإسكندرية) Maktabet al-Eskendereyya، مصری عربی: [mækˈtæb(e)t eskendeˈɾejjæ] ) مصری شہر اسکندریہ میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک بڑا کتب خانہ اور ثقافتی مرکز ہے۔ یہ جدید کتب خانہ اسکندریہ قدیم کتب خانہ کی یادگار ہے جو قدیم زمانے میں نیست و نابود کر دیا گیا تھا۔ قدیم کتب خانے کو بحال کرنے کا خیال 1974 میں لوگوں کے ذہن میں آیا اور جامعہ اسکندریہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اس کے لیے زمینیں خریدی گئیں اور تعمیرات کا کام 1995 میں شروع کیا گیا۔ تقریباً 220 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوئے۔ کتب خانہ کا باضابطہ افتتاح 16 اکتوبر 2002 کو کیا گیا۔ 2010 میں کتب خانے کو فرانس کے قومی کتب خانے نے 500,000 کتابوں کا عطیہ دیا۔
جدید کتب خانہ اسکندریہ Library of Alexandria | |
---|---|
مكتبة الإسكندرية Bibliotheca Alexandrina | |
31°12′32″N 29°54′33″E | |
محل وقوع | مصر |
ٹائپ | قومی کتب خانہ |
قیام | 16 اکتوبر 2002 |
رسائی اور استعمال | |
ممبر | 16,322 (2012) |
دیگر معلومات | |
مدیر | مصطفیٰ الفیکی |
ویب سائٹ | www |
لائبریری میں 80 لاکھ کتابوں کے لیے الماریوں کی جگہ فراہم ہے۔مرکزی ریڈنگ روم 20,000 مربع میٹر (220,000 مربع فٹ) پر محیط ہے۔ اس کے احاطے میں ایک کانفرنس سینٹر بھی ہے۔ اس کے علاوہ نقشوں، ملٹی میڈیا، نابینا اور بصارت سے محروم افراد، نوجوانوں اور بچوں کے لیے خصوصی لائبریریاں، چار عجائب گھر، عارضی نمائشوں کے لیے چار آرٹ گیلریاں، 15 مستقل نمائشیں، ایک سیارہ اور مخطوطات کی بحالی کی لیبارٹری وغیرہ کی سہولیات یہاں موجود ہیں۔
8 ملین کتابیں رکھی جا سکتی ہیں۔ [2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.