امریکی مؤجد اور کاروباری شخصیت From Wikipedia, the free encyclopedia
تھامس ایلوا ایڈیسن ایک امریکی سائنس دان اور موجد تھا۔ ریاست اوہایو کے ایک گاؤں میلان میں پیدا ہوا۔ والدین بہت غریب تھے اسے کتابوں سے بالکل بھی شغف نہیں تھا جس کی وجہ سے اسے اساتذہ نالائق اور کم ظرف کہتے تھے اور اسی وجہ سے اسے اسکول سے بھی نکال دیا گیاـ بعد ازاں گھر میں اپنی والدہ سے ہی تعلیم حاصل کی کیوں کہ اس کی والدہ دنیا میں وہ انسان تھیں جو اس کو سمجھتی تھی۔ بارہ سال کا ہوا تو ریل گاڑی میں کتابیں بیچنے کا کام کرنے لگا۔ اسے تمباکو نوشی کے ڈبے میں تھوڑی سی جگہ دے دی گئی تھی۔ کچھ عرصے بعد اسی ڈبے میں ایک چھوٹا سا پرنٹنگ پریس لگا لیا اور اپنا اخبار چھاپنے لگا۔ وہیں اس نے ایک کیمیاوی تجربہ گاہ بنا رکھی تھی۔ بعد ازاں تار برقی کا کام سیکھ کر ڈاک خانے میں ملازم ہو گیا۔ یہاں اس نے آٹومیٹک ٹیلی گراف کے لیے ٹرنسمیٹر ریسور ایجاد کیا۔ اس اثنا میں اور بھی کئی ایجادیں کیں جن سے اُسے خاصی آمدنی ہوئی۔ اس روپے سے نیوجرسی میں ایک تجربہ گاہ اور ورکشاپ قائم کر لی۔ اس کی ایجادات کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہے جن میں فونو گراف(جس نے آگے چل کر گرامو فون کی شکل اختیار کی) بجلی کا قمقمہ، میگا فون، سینما مشین، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ 1915ء میں اسے نوبل پرائز ملا۔
تھامس ایلوا ایڈیسن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Thomas Alva Edison) |
پیدائش | |
وفات | |
وجہ وفات | |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
نسل | |
مذہب | |
رکن | رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز ، امریکن فلوسوفیکل سوسائٹی ، اکیڈمی آف سائنس سویت یونین ، سائنس کی روسی اکادمی ، قومی اکادمی برائے سائنس |
زوجہ | |
اولاد | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کوپر یونین (1875–1879) |
تخصص تعلیم | کیمیا |
پیشہ | |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | |
شعبۂ عمل | |
آجر | جنرل الیکٹرک |
کارہائے نمایاں | برقی قمقمہ |
اعزازات | |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.