![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/b/b8/Kallarkahartehsil.png/640px-Kallarkahartehsil.png&w=640&q=50)
تحصیل کلرکہار
From Wikipedia, the free encyclopedia
اعجازالحق عثمانی کی کتاب "انسائیکلوپیڈیا آف کلرکہار "کے مطابق کلرکہار ، چکوال کے جنوب مغرب میں 26 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔
اجمالی معلومات ملک, صوبہ ...
![]() | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع چکوال |
دار الحکومت | کلرکہار |
ٹاؤن | 1 |
یونین کونسلیں | 6 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+6) |
بند کریں
تحصیل کلرکہار ضلع چکوال، پنجاب، پاکستان کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام کلرکہار ہے۔ یہ ایک بڑا ہی خوبصورت اور سر سبز و شاداب علاقہ ہے کلرکہار کی جھیل [2] اور اس کے قریب کھنڈوعہ میں نڑمی جھیل [3] عمدہ اور قابل دید مقامات ہیں۔ 2005ء میں کلر کہار کو تحصیل کا درجہ ملا۔ تحصیل کلر کہار کی سات یونین کونسلیں ہیں جن کی حلقہ بندی اس طرح ہے۔
- یونین کونسل خیرپورمیں خیرپور،چھوئی، کرولی، کھوکھر بالا،وڑالہ، ملوٹ،رکھ ملوٹ ،چک خوشی، کھنڈوعہ اور رکھ بخشی والی شامل ہیں۔
- یونین کونسل بوچھال کلاں میں بوچھال کلاں، مکھیال او رمہال کلیجی ،بولہ پر مشتمل ہے۔
- یونین کونسل بوچھال خوردمیں بوچھال خورد، گاہی، گفانوالہ، رنسیال ،سردھی، رکھ سمبلی شمالی، چک مصری اور مانک پورشامل ہیں۔
- یونین کونسل میانی میں میانی، اوچنند، رکھ ملکانی، بھسین ،پہاڑ خان،دھرکنہ، دئیاں، کہوٹ جھامرہ، جھامرہ رکھ سمرقند اور رکھ نگری شامل ہیں۔
- یونین کونسل نور پور میں سرکلاں ،بھلیال نور پور، رکھ نور پور، رکھ دند ماٹل کلاں، ماٹل خورد اور سر خورد، سرکلاں اور لاپھی شامل ہیں۔
- یونین کونسل منارہ میں منارہ ،سیتھی، وسنال اور رکھ ٹنیالہ شامل ہیں۔
- یونین کونسل بھرپور میں بھٹی گجر ،بھرپورکلاں، کلو اور چک چائلہ،ولانہ میرا، تھرچک اور رکھ تھرچک شامل ہیں۔