بے گھری
From Wikipedia, the free encyclopedia
بے گھری ایک ایسی صورت حال ہے جس میں لوگ کسی مستقل رہائش جیسے کہ گھر یا اپارٹمنٹ کے بغیر گزارا کرتے ہیں۔ وہ لوگ جو بے گھر ہیں اکثر اس قابل نہیں ہوتے کہ وہ باقاعدہ، محفوظ اور عند الضرورت خانہ سازی سے فائدہ اٹھا سکیں۔[1] بے گھر کی تعریف ملک در ملک مختلف ہوتی ہے۔ یہ کبھی ایک ملک میں علاقہ جات اور قانونی دائروں کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے۔[2] بے گھر کی اصطلاح میں وہ لوگ شامل ہو سکتے ہیں جن کا بنیادی رات کے وقت کی رہائش ایک رات کا آسرا، گھریلو تشدد کا آسرا، کسی موٹل میں لمبے وقت کی رہائش، ایک گاڑی، موڑکر رکھنے والا گھر، کارڈ بورڈ باکس، ٹینٹ سٹی، ٹارپولین، شانٹی ٹاؤن ڈھانچے جو رد کردہ مواد سے بنا ہو یا پھر اور کوئی وقتیہ خانہ سازی کی صورت حال۔ مملکت متحدہ کے خیراتی ادارے کرائسیس کے مطابق گھر صرف رہنے اور دیکھے جانے والی جگہ کا نام نہیں؛ وہ لوگوں کو ان کی جڑیں، شناخت، صیانت، وابستگی اور جذباتی خوش حالی بھی فراہم کرتا ہے۔[3] ریاستہائے متحدہ کی بے گھری شماری کے مطالعات[4][5] میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو عوامی یا نجی جگہوں پر سوتے ہیں، جو عام طور سے انسانوں کے سونے کے ٹھکانوں کے لیے نہیں بنائے گئے ہیں۔ [6][7] کئی ادارہ جات بے گھروں کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔