بھارت کے عام انتخابات، 2024ء
اٹھارویں لوک سبھا انتخابات / From Wikipedia, the free encyclopedia
بھارت کے عام انتخابات، 2024ء اٹھارہویں لوک سبھا کے 543 امیدواروں کو چُننے کے لیے 19اپریل سے یکم جون 2024ء میں 7 مراحل میں ہوں گے اور ان کے نتائج کا اعلان 4 جون 2024ء کو ہوگا۔ یہ انتخابات 2019 کے انتخابات کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کے سب سے بڑے انتخابات ہوں گے اور 52-1951ء کے عام انتخابات کے علاوہ بھارت کے سب سے طویل دورانیے کے انتخابات ہوں گے جن کا دورانیہ 44 دنوں جتنا ہوگا۔ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل تیسری بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
| ||||||||||||||||||||||
لوک سبھا کی تمام 543 نشستیں اکثریت کے لیے 272 درکار نشستیں | ||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
استصواب رائے | ||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||
بھارت کا نقشہ جس میں لوک سبھا کے حلقوں کو دکھایا گیا ہے۔ | ||||||||||||||||||||||
|
1 ارب 40 کروڑ کی آبادی میں سے قریباََ 96 کروڑ شہری ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جو ایک ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔[1][2][3]عام انتخابات کے علاوہ آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اڈیشہ اور سکم کی ریاستی اسمبلیوں میں بھی انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ 16 ریاستوں کی 35 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کا شیڈول طے ہے۔