بپاشا باسو
بھارتی بالی وڈ اداکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
بپاشا باسو (ولادت: 7 جنوری 1979ء ) جو اپنے شادی شدہ نام بپاشا باسو سنگھ گروور سے بھی پہچانی جاتی ہیں،[3] ایک بھارتی بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ بنیادی طور پر ہندی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ تمل، تیلگو، بنگالی اور انگریزی فلموں میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔ بپاشا باسو متعدد عزازات کی وصول کنندہ ہیں، جس میں ایک فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ خاص طور پر سنسنی خیزاور ڈراؤنی فلم صنفوں میں کام کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انھیں اکثر میڈیا میں جنسی علامت کے طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔
بپاشا باسو | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 جنوری 1979ء (45 سال) ![]() نئی دہلی ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
آنکھوں کا رنگ | گہرا بھورا ![]() |
بالوں کا رنگ | سیاہ ![]() |
قد | |
شریک حیات | کرن سنگھ گروور (2016–) ![]() |
ساتھی | جان ابراہم (2002–2011) دینو موریا (1996–2002) ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل [1]، فلم اداکارہ [2] ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، بنگلہ ![]() |
اعزازات | |
![]() |
IMDB پر صفحہ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بپاشا باسو دہلی میں پیدا ہوئیں اور کولکتہ میں اس کی پرورش ہوئی ، انھوں نے 1996ء میں گودریج سنٹول سپر ماڈل مقابلہ جیتا اور بعد میں فیشن ماڈل کے طور پر کامیاب کیریئر کا حصول اختیار کیا۔ اس کے بعد انھیں فلمی کرداروں کے لیے پیش کش ملنا شروع ہو ا۔ انھوں نے سنسنی خیز فلم اجنبی (2001ء ) میں منفی کردار سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا ، جس نے انھوں نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ جیتا۔