بوسٹن کامن
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
بوسٹن کامن (انگریزی: Boston Common) شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ یہ پچاس ایکڑ رقبے پر پھیلے پارک کا نام ہے۔ اس میں بہت سے درخت ہیں۔ گھاس کے قطعے ہیں۔ کئی مجسمے بھی نصب ہیں۔ فروگ پونڈ یعنی مینڈک کا تالاب ہے۔ زیر زمین پارکنگ کا انتظام ہے۔ بوسٹن کامن ہر اعتبار سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بوسٹن میں پہلے یورپی آبادکار ولیم بلیکسٹن کی ملکیت رہا۔ کسی زمانے میں قابض برطانوی افواج نے یہاں کیمپ قائم کیا تھا۔ اس میں باغیوں کو پھانسیاں دی جاتی رہیں۔ یہاں بڑے بڑے احتجاج ہوئے۔ اس کی تاریخ میں لکھا ہے کہ جنگ ویت نام کے خلاف مظاہرے میں بینظیر بھٹو بھی شریک ہوئیں۔ جس کو بھی جلسہ کرنا ہو تو یہاں کا رخ کرتا ہے۔ مارٹن لوتھر کنگ جونئیر، پوپ جان پال اور میخائل گورباچوف یہاں لاکھوں لوگوں سے خطاب کرچکے ہیں۔ یہ یادگار کنسرٹس بھی ہو چکے ہیں۔ بوسٹن کامن میں ایک ڈھائی میل کا راستہ ہے جسے فریڈم ٹریل کہتے ہیں۔ اس راستے پر بوسٹن کے سولہ تاریخی مقامات آتے ہیں۔ راستے میں اینٹوں سے بنی ٹیڑھی میٹھی گلیاں ، اونچی اونچی عمارتیں، گرجا گھر، قبرستان، نیا اور پرانا اسمبلی ہال اور بازار بھی ہیں۔فریڈم ٹریل کے راستے میں فینوئل ہال نامی چھوٹی سی مارکیٹ ہے جسے غلاموں کے ایک تاجر فینوئل نے تعمیر کرکے شہر کو عطیہ کیا۔ یہاں غلاموں کی خریدو فروخت بھی ہوتی رہی۔ فینوئل ہال میں سیموئل ایڈمز جیسے رہنما تقریریں کرتے تھے اس لیے یہ تاریخی مقام قرار پایا ہے۔ ہال کے سامنے سیموئل ایڈمز کا مجسمہ لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے، محب وطن، دور اندیش اور بے خوف رہنما، جنھوں نے انقلاب کو منظم کیا اور آزادی کی قرارداد پر دستخط کیے۔
Boston Common | |
U.S. National Historic Landmark District | |
View of the water celebration on Boston Common on اکتوبر 25, 1848 | |
مقام | بوسٹن |
---|---|
رقبہ | 50 ایکٹر[آلہ تبدیل: نامعلوم اکائی][1] |
تعمیر | 1634 |
معمار | Multiple, including Augustus St. Gaudens |
گورننگ باڈی | مقامی |
این آر ایچ پی حوالہ # | 72000144 (اصل) 87000760 (نیا) |
Significant dates | |
این آر ایچ پی میں شامل | جولائی 12, 1972 (original, in NRHP also including Boston Public Garden) فروری 27, 1987 (new, in NHL of Boston Common alone)[2] |
Designated NHLD | فروری 27, 1987[3] |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.