ایل سی ڈی
From Wikipedia, the free encyclopedia
بلوری سیال تظاہرہ (Liquid crystal display) ایک پتلی، سبک اور (دیگر تظاہرات (display) کی نسبت) چپٹی سطح والی تظاہرہ اختراع (display device) ہوتی ہے جو ایسے کئی رنگوں والے یا واحد رنگ والے عکاصر (monochrome pixels) پر مشتمل ہوتی ہے جو ایک منبع روشنی یا عاکس (reflector) کے سامنے ترتیب کے ساتھ لگائے گئے ہوں۔ اس قسم کی اختراع کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں برقی طاقت کم استعمال ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہ برقیچہ (battery) سے چلنے والی اختراعات میں نہایت موزں الاستعمال ہے۔
- شکل ا۔ کے اعداد کی وضاحت
- اگر مضمون کی ابتدا سمجھنے میں دشواری ہو تو شکل ب۔ اور آسان خلاصہ کی ہیڈنگ (سرخی) پہلے مطالعہ کیجیے۔
1- عمودی مصفا جھلی (vertical filter film) جو روشنی کو قطبدار (polarize) کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے
2- آئی ٹی او برقیروں کے ساتھ زجاجی رکیزہ (glass substrate) جس پر عمودی ہموار خراشیں ہوتی ہیں
3- خمدار خیطی بلوری سیال (twisted nematic liquid crystal)
4- مشرکہ آئی ٹی او برقیروں کے ساتھ زجاجی رکیزہ، جس پر عرضی خراشیں ہوتی ہیں جو عرضی مصفاہ سے صف بندی کرتی ہیں
5- عرضی مصفاہ جھلی (horizontal filter film) جو روشنی کو روکتی اور گذارتی ہے یعنی قطبگری کرتی ہے
6- انعکاسی سطح، روشنی کو واپس ناظر کی آنکھـ تک بھیجتی ہے