From Wikipedia, the free encyclopedia
بلبل خاتون (ترکی زبان: Bülbül Hatun) (وفات: 1515ء) عثمانی سلطان بایزید ثانی کی زوجہ اور ملکہ سلطنت عثمانیہ تھیں۔
بلبل خاتون | |
---|---|
احاطہ مرادیہ، بورصہ میں بلبل خاتون کا مقبرہ | |
شریک حیات | بایزید ثانی (1465ء– 26 مئی 1512ء) |
نسل | شہزادہ احمد (1466ء– 24 اپریل 1513ء) شہزادہ محمود گوہرملوک شاہ خاتون خدیجہ خاتون خندی خاتون شہزادی شاہ خاتون |
خاندان | عثمانی خاندان |
پیدائش | بلبل خاتون |
وفات | 1515ء بورصہ، سلطنت عثمانیہ، موجودہ ترکی |
تدفین | احاطہ مرادیہ، بورصہ، ترکی |
مذہب | سنی اسلام |
بلبل خاتون کا سال پیدائش اور ابتدائی زندگی سے متعلق معلومات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ بلبل خاتون کی شادی عثمانی خاندان کے شہزادہ بایزید ثانی سے تب ہوئی جب وہ اماسیا کا گورنر تھا۔ 3 مئی 1481ء کو عثمانی سلطان محمد ثانی کے انتقال کے بعد بلبل خاتون بایزید ثانی کے ہمراہ استنبول آگئیں اور اِسی سال اُن کے بیٹے شہزادہ احمد کو اماسیا کا گورنر مقرر کر دیا گیا جہاں وہ اُن کے ہمراہ چلی گئیں۔ لادیک شہر میں بلبل خاتون نے ایک مسجد اور حمام خانے، باورچی خانے تعمیر کروائے تاکہ عوام کو سہولت پہنچائی جاسکے۔ بورصہ شہر میں ایک مدرسہ تعمیر کروایا۔ 1507ء میں شہزادہ محمود کی وفات کے بعد اماسیا میں اُس کا مقبرہ تعمیر کروایا۔ 24 اپریل 1513ء کو شہزادہ احمد کے انتقال کے بعد وہ بورصہ آگئیں اور ینی شہر، بورصہ میں شہزادہ احمد کا مقبرہ تعمیر کروایا۔ اس کے بعد وہ ینی شہر، بورصہ میں ہی مقیم رہیں اور 1515ء میں سلطان سلیم ثانی کے عہدِ حکومت میں انتقال کرگئیں۔ تدفین احاطہ مرادیہ، بورصہ شہر میں کی گئی۔
بلبل خاتون کی 6 اولادیں ہوئیں جن میں 2 شہزادے اور 4 شہزادیاں تھیں :
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.