ایک ہندوستانی مسیحی مصنف From Wikipedia, the free encyclopedia
علامہ برکت اللہ ایک اعتذار پسند مسیحی (Christian apologist) تھے اور انھوں نے شیعہ اسلام ترک کر کے انگلیکان مسیحیت اختیار کی تھی۔[1][2][3]۔ ابتدائی تعلیم مشن اسکول سے حاصل کی اس کے بعد ایک مدرسے میں داخل کروادیاگیا۔جب پانچویں کلاس میں پہنچے تو تومسیحی تعلیم کی لیاقت اور معلومات میں مسیحی لڑکوں سے بھی آگے تھے۔ان کی ابتدائی زندگی کا کوئی ایسا سال نہیں گذرا جب انھوں نے بائبل مقدس کی تعلیم میں انعام حاصل نہ کیا ہو۔ان کی عمر ابھی 12 برس تھی اور یہ چھٹی جماعت کے طالب علم تھے کہ سعدی اورفردوسی کا کلام بخوبی پڑھ سکتے تھے۔ بچپن کے ایک واقعہ نے ان کی زندگی پرگہرا اثر کیا جس میں ایک انگریز مشنری ٹامس نے ایک مسلمان لڑکے کے ان پر مسیحی منادی کے دوران تھوکنے اور طمانچہ رسید کرنے پر معاف کرنے اور برکت دینے کے الفاظ ادا کیے تھے۔نویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد جب یہ گھر لوٹے تو ان کو خبر ملی کہ ان کے والد، والدہ، دو بہنیں اور دو بھائی مسیحی ہو گئے ہیں۔ان کے والد شیخ رحمت علی انجمن اسلامیہ کے صدر تھے۔انجیل کے مطالعہ میں ان کے والد نے ان کی مدد کی[4]۔مسلسل مطالعہ کے بعد 7 جولائی 1907ء کو 16 برس کی عمر میں بپتسمہ پایا۔[5] انھوں نے 1914ء سے اپنے نفاذِ فرمان (آرڈینیشن) 1923ء تک ایڈورڈز کالج اور فورمن کرسچین کالج میں بطور لیکچرر خدمات سر انجام دیں۔ 1956ء اپنے آرچ ڈیکن[6] کے منصب سے ریٹائر ہونے کے بعد انھوں نے علی گڑھ میں ہنری مارٹن اسکول برائے اسلامیات میں ملازمت اختیار کی۔ انھوں مسیحی اعتذاریات (Christian apologetics) کے موضوعات پر کئی اردو کتابیں لکھیں۔ بعد میں وہ رائل ایشیاٹک سوسائٹی (Royal Asiatic Society) کے رکن بھی بنے۔ آپ 1971ء میں وفات پا گئے۔
علامہ | |
---|---|
برکت اللہ | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1891ء نارووال ، برطانوی ہند |
تاریخ وفات | سنہ 1971ء (79–80 سال) |
شہریت | برطانوی ہند |
مذہب | انگلیکان مسیحیت |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | ایم اے |
پیشہ | عالم ، لیکچرر ، اعتذار پسند ، آرچڈیکن |
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.