بحیرہ مردار
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
بحیرہ مردار (Dead Sea) (عربی: البحر الميت، عبرانی: יָם הַמֶּלַח) دنیاکی سب سے بڑی نمکین جھیل ہے، جس کے مغرب میں مغربی کنارہ اور اسرائیل اور مشرق میں اردن واقع ہے۔ یہ تمام خشک زمین پر سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام ہے، جو 420 میٹر (1378 فٹ) نیچے واقع ہے۔ علاوہ ازیں یہ دنیا کی سب سے گہری نمکین پانی کی جھیل بھی ہے، جس کی گہرائی 330 میٹر (1083 فٹ) ہے۔ یہ جبوتی کی جھیل اسال کے بعد دنیا کا نمکین ترین ذخیرۂ آب ہے۔ 30 فیصد شوریدگی کے ساتھ یہ سمندر سے 8 اعشاریہ 6 گنا زیادہ نمکین ہے۔[4] اسرائیلی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بحیرہ روم سے 9 گنا زیادہ نمکین ہے، جس کی شوریدگی 3 اعشاریہ 5 فیصد ہے جبکہ مذکورہ ماہرین بحیرہ مردار کی شوریدگی کو 31 اعشاریہ 5 فیصد قرار دیتے ہیں۔ بحیرہ مردار 67 کلومیٹر (42 میل) طویل اور زیادہ سے زیادہ 18 کلومیٹر (11 میل) عریض ہے۔
بحیرہ مردار Dead Sea | |
---|---|
جغرافیائی متناسق | 31°30′N 35°30′E |
قسم جھیل | Endorheic Hypersaline |
بنیادی اضافہ | دریائے اردن |
بنیادی کمی | کوئی نہیں |
Catchment area | 41,650 کلومیٹر2 (4.483×1011 فٹ مربع) |
نکاسی طاس ممالک | اردن اسرائیل فلسطین |
زیادہ سے زیادہ. لمبائی | 55 کلومیٹر (180,000 فٹ)[1] |
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی | 18 کلومیٹر (11 میل)[1] |
رقبہ سطح | 810 کلومیٹر2 (8.7×109 فٹ مربع) شمالی طاس |
اوسط گہرائی | 118 میٹر (387 فٹ)[2] |
زیادہ سے زیادہ. گہرائی | 377 میٹر (1,237 فٹ) |
پانی کا حجم | 147 کلومیٹر3 (35 cu mi)[2] |
ساحل کی لمبائی1 | 135 کلومیٹر (443,000 فٹ) |
سطح بلندی | −427 میٹر (−1,401 فٹ)[3] |
حوالہ جات | [2][3] |
1 Shore length is not a well-defined measure. |
بحیرہ مردار ہزاروں سالوں سے بحیرہ روم کے گرد بسنے والے سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش مقام ہے۔ بہت زیادہ شوریدگی کے باعث اس میں کوئی آبی حیوانات اور پودے نہیں پائے جاتے۔ جبکہ کثافت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس میں کوئی انسان ڈوب بھی نہیں سکتا۔ اسے بحیرہ نمک بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا پانی نمکین ہے۔
آب ہوا معلومات برائے بحیرہ مردار | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مہینا | جنوری | فروری | مارچ | اپریل | مئی | جون | جولائی | اگست | ستمبر | اکتوبر | نومبر | دسمبر | سال |
بلند ترین °س (°ف) | 26.4 (79.5) |
30.4 (86.7) |
33.8 (92.8) |
42.5 (108.5) |
45.0 (113) |
46.4 (115.5) |
47.0 (116.6) |
44.5 (112.1) |
43.6 (110.5) |
40.0 (104) |
35.0 (95) |
28.5 (83.3) |
47.0 (116.6) |
اوسط بلند °س (°ف) | 20.5 (68.9) |
21.7 (71.1) |
24.8 (76.6) |
29.9 (85.8) |
34.1 (93.4) |
37.6 (99.7) |
39.7 (103.5) |
39.0 (102.2) |
36.5 (97.7) |
32.4 (90.3) |
26.9 (80.4) |
21.7 (71.1) |
30.4 (86.7) |
اوسط کم °س (°ف) | 12.7 (54.9) |
13.7 (56.7) |
16.7 (62.1) |
20.9 (69.6) |
24.7 (76.5) |
27.6 (81.7) |
29.6 (85.3) |
29.9 (85.8) |
28.3 (82.9) |
24.7 (76.5) |
19.3 (66.7) |
14.1 (57.4) |
21.9 (71.4) |
ریکارڈ کم °س (°ف) | 5.4 (41.7) |
6.0 (42.8) |
8.0 (46.4) |
11.5 (52.7) |
19.0 (66.2) |
23.0 (73.4) |
26.0 (78.8) |
26.8 (80.2) |
24.2 (75.6) |
17.0 (62.6) |
9.8 (49.6) |
6.0 (42.8) |
5.4 (41.7) |
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) | 7.8 (0.307) |
9.0 (0.354) |
7.6 (0.299) |
4.3 (0.169) |
0.2 (0.008) |
0.0 (0) |
0.0 (0) |
0.0 (0) |
0.0 (0) |
1.2 (0.047) |
3.5 (0.138) |
8.3 (0.327) |
41.9 (1.65) |
اوسط عمل ترسیب ایام | 3.3 | 3.5 | 2.5 | 1.3 | 0.2 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.4 | 1.6 | 2.8 | 15.6 |
اوسط اضافی رطوبت (%) | 41 | 38 | 33 | 27 | 24 | 23 | 24 | 27 | 31 | 33 | 36 | 41 | 31.5 |
ماخذ: Israel Meteorological Service[5] |
بحیرہ مردار کے کم ارتفاع کے بارے میں دو مخالفانہ مفروضے ہیں۔ پرانا مفروضہ یہ ہے کہ یہ ایک حقیقی دراڑ منطقہ میں واقع ہے، جو درحقیقت بحیرہ احمر یا عظیم وادئ شق کا حصہ تھا۔ ایک نسبتاً نیا مفروضہ یہ ہے کہ بحیرہ مردار کا طاس بحیرہ مردار کے کنارے "مرحلہ-زائد" کے انفصال کا نتیجہ ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.