From Wikipedia, the free encyclopedia
کورونا وائرس کی وبا ایشیا میں دسمبر 2019ء میں ووہان، چین سے ہی پھوٹی۔[3] اس کے بعد، بہت سے دوسرے ایشائی ممالک نے متاثرہ افراد کی تصدیق کرنا شروع کردی، ایشیا میں سب سے زیادہ جو ممالک اس وبا سے متاثر ہوئے ان میں جنوبی کوریا، جاپان اور ایران شامل ہیں۔[4] 13 مارچ تک، ایشیا کے تمام ممالک میں سوائے مشرقی تیمور، کرغیزستان، سوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان (جبکہ لاؤس، شمالی کوریا اور یمن مشتبہ مریض ہیں) وبا پہنچ چکی تھی۔
2020ء میں ایشیا میں کورونا وائرس کی وبا | |
---|---|
ایشیا میں کوویڈ انیس کی وبا کی صورت حال 28 مارچ 2020ء تک
کوئی مصدقہ مریض نہیں
1–9 مصدقہ مریض
10–49 مصدقہ مریض
50–99 مصدقہ مریض
100–499 مصدقہ مریض
500–999 مصدقہ مریض
1000–4999 مصدقہ مریض
5000–9999 مصدقہ مریض
10000+ مصدقہ مریض
مصدقہ مریض | |
مرض | کورونا وائرس مرض 2019ء |
مقام | ایشیا |
پہلا مریض | 1 دسمبر 2019 |
آغاز | ووہان، ہوبئی، چین[1] |
مصدقہ مریض | 224,503[2] |
صحت یابیاں | 111,032[2] |
اموات | 8,640[2] |
خطے | 47 |
بھارت میں کورونا وائرس کی وبا، 2019ء - 2020ء کا پہلا مریض 30 جنوری 2020ء کو سامنے آیا۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند کی ویب گاہ کے مطابق اب تک کل بارہ لاکھ انتیس ہزار تین سو تریسٹھ (12,29,363) افراد کی اسکریننگ ہو چکی ہے جن میں 111 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور 2 کی موت ہو چکی ہے۔[5][6]
اب تک دہلی، [7] ہریانہ، [8] کرناٹک، [9] مہاراشٹر[10] اور اتر پردیش، [11] میں اس بیماری کا اثر زیادہ دیکھنے کو ملا ہے جس کی بنا پر وبائی بیماریوں کا ایکٹ، 1897ء نافذ کر دیا گیا ہے۔ کئی تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں۔ کھیل، ثقافتی اور تعلیمی تقریبات موخر کی جا چکی ہیں۔ نیز بھارت نے فی الحال تمام بیرونی زائرین کی آمد پر پابندی لگا دی ہے کیوں کہ کورونا کے زیادہ تر مریض باہر سے آئے ہیں۔[12]
افغانستان میں متاثرین کی تعداد 16 ہے۔
سری لنکا میں متاثرین کی تعداد 18 ہے۔
مالدیپ میں متاثرین کی تعداد 13 ہے۔
بنگلہ دیش میں متاثرین کی تعداد 5 ہے۔
بھوٹان میں متاثرین کی تعداد 1 ہے۔
نیپال میں متاثرین کی تعداد 1 ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.