![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/c/c6/Statue_of_Zeus.jpg/640px-Statue_of_Zeus.jpg&w=640&q=50)
اولمپیا میں زیوس کا مجسمہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/c/c6/Statue_of_Zeus.jpg/640px-Statue_of_Zeus.jpg)
زیوس کا مجسمہ : یہ مجسمہ اولمپیا میں واقع ہے، جس کی اونچائی 42 فٹ ہے۔ یہ مجسمہ زیوس کی بیٹھی ہوئی شکل کا ہے۔[1] اس کو یونانی سنگتراش فیڈیاس نے 435 ق۔ م۔ میں بنوایا۔ اس مجسمہ کی تیاری میں ہاتھی کے دانت، سونے کی تختیاں اور قیمتی پتھر بھی استعمال کیے گئے۔ یہ مجسمہ یونانی دیوتا زیوس کی نمائندگی کرتا ہے۔ اور اس کو 5ویں صدی ق۔ م۔ تک قدیم دنیا کے سات عجائبات عالم میں ایک تصور کیا جاتا تھا۔ 5ویں صدی ق۔ م۔ میں یہ نابود ہو گیا۔[2]
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/1/17/Zeus_Hermitage_St._Petersburg_20021009.jpg/170px-Zeus_Hermitage_St._Petersburg_20021009.jpg)
ایک روایت کے مطابق اولمپس پہاڑی پر فیڈیاس نے زیوس سے ملاقات کی جس سے متاثر ہوکر فیڈیاس نے اس مجسمہ کو بنوایا۔
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/6/65/Workshop_of_Phidias.jpg/640px-Workshop_of_Phidias.jpg)