تابعی اور راوی حدیث From Wikipedia, the free encyclopedia
انس بن سیرین انصاری کا شمار تابعین اور ثقہ راویان حدیث میں ہوتا ہے۔ وہ محمد بن سیرین کے بھائی اور مولیٰ انس بن مالک تھے۔ جماعت کے راوی ہیں۔
اَنَس بن سيرين انصاری، اَبُو موسی یا ابو عبد اللہ یا ابو حمزہ بصری، مولیٰ انس بن مالک اور محمد بن سیرین و حفصہ بنت سیرین کے بھائی تھے۔ عثمان بن عفان کی خلافت سے دو یا ایک سال پہلے پیدا ہوئے اور زید بن ثابت کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ جب پیدا ہوئے تو انھیں انس بن مالک کے پاس لے جایا گیا، انھوں نے اپنے نام پر ان کا نام اور اپنی کنیت پر ان کی کنیت رکھی، سنہ 118 یا 120 ہجری میں وفات پائی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.