انجیر
پھولدار پودوں کی انواع جو عام انجیر کے نام سے مشہور ہیں۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
انجیر ایک چھوٹے قد کا درخت ہے۔ اس کا اصل وطن یونان سے افغانستان اور مشرقی بحیرہ روم کا علاقہ ہے لیکن اب یہ دنیا میں اور بھی جگہوں پر اگایا جاتا ہے۔ یہ 3-10 میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کی چھال ہموار اور پتے بڑے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل 3-5 سینٹی میٹر لمبا اور سبز ہوتا ہے اور پکنے پر جامنی ہو جاتا ہے۔
اجمالی معلومات اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف انجیر, صورت حال ...
انجیر | |
---|---|
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
کم تشویشناک انواع[1] | |
اسمیاتی درجہ | نوع [2] |
جماعت بندی | |
طبقہ: | Rosales |
جنس: | انجیری Ficus |
سائنسی نام | |
Ficus carica[2][3] لنی اس ، 1753 | |
| |
درستی - ترمیم |
بند کریں
انجیر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے آثار وادی اردن میں ملے ہیں جن کی قدامت 9200 قبل مسیح ہے۔ اس لحاظ سے انجیر پہلا پودا ہے جسے انسان نے کاشت کیا۔ اس کا ذکر بائبل میں بھی ہے۔ اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی سورہ تین کی آیت نمبر 1 میں اللہ تعالیٰ نے انجیر کی قسم اٹھائی ہے۔ اس پھل کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔
انجیر کو تازہ یا خشک کر کے کھایا جاتا ہے۔