اسیرین حاکم From Wikipedia, the free encyclopedia
اشور بنی پال(نو اشوری میخنی: ، Aššur-bāni-apli، بمعنی: ”آشور ولی عہد کا خالق ہے“)،اشوریہ کا بادشاہ تھا۔ بابل، مصر، (جنوب مغربی ایران) فلسطین اور شام کا فاتح۔ 650 ق م میں مصر اس کے قبضے سے نکل گیا۔ لیکن 648ء میں اس نے بابل کی بغاوت کو سختی سے کچل دیا۔ اس نے اپنے عہد میں عالی شان مندر اور محل تعمیر کرائے۔ علما و فضلا کا سر پرست تھا۔ اشوریہ کے درالحکومت نینوا میں اس نے ایک عظیم کتب خانہ(لائبریری) کی بنیاد رکھی جو اس عہد کا انمول علمی خزانہ تھا۔ جس میں ایک اندازے کے مطابق دس سے پچیس ہزار تک الواح سفالی(مٹی کی تختیوں ) پرلکھا تحریری مواد تھا جس کا کچھ حصہ اب برٹش میوزیم میں محفوظ ہے۔ اس کی وفات کے بعد اہل بابل نے 612 ق م مدائن اور فارس کے لوگوں کی مدد سے نینوا پر چڑھائی کی اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ شہر کی تمام آبادی موت کے گھاٹ اتار دی گئی۔ اس کے بعد سلطنت اشوریہ حرف غلط کی طرح مٹ گئی۔
ویکی ذخائر پر اشور بنی پال سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.