![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/e/ea/World_Muslim_Population_Pew_Forum.png/640px-World_Muslim_Population_Pew_Forum.png&w=640&q=50)
اسلام بلحاظ ملک
From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلام مسیحیت کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے۔ 2010 کے جائزہ کے مطابق دنیا بھر میں مسلم آبادی 1.92 بلین افراد پر مشتمل ہے، اس لحاظ سے دنیا کی 29 فیصد آبادی صرف مسلمانوں پر مشتمل ہے۔[1][2]
![](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/e/ea/World_Muslim_Population_Pew_Forum.png/640px-World_Muslim_Population_Pew_Forum.png)
اسلام مشرق وسطی، شمالی افریقہ[3][4][5][6] اور ایشیا کے بعض علاقوں میں غالب اکثریت کا دین ہے۔[7] جبکہ چین، بلقان، مشرقی یورپ اور روس میں بڑی مسلم آبادی موجود ہے۔[3][8] نیز مسلم مہاجرین کی کثیر تعداد دنیا کے دیگر حصوں مثلا مغربی یورپ میں آباد ہے، جہاں مسیحیت کے بعد اسلام دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے جبکہ مسلمان مجموعی آبادی کے محض 6 فیصد پر مشتمل ہے۔[9]
مسلم اکثریت والے 57 ممالک، جن میں دنیا بھر میں مسلم آبادی کے لحاظ سے 62 فیصد یعنی تقریباً 1 بلین مسلمان ایشیا میں رہائش پزیر ہیں۔[10] سب سے بڑا مسلم ملک انڈونیشیا میں 12.7 فیصد، پاکستان میں 11.0 فیصد، بھارت میں 10.9 فیصد اور بنگلہ دیش میں 9.2 فیصد مسلمان آباد ہیں۔[3][11] تقریباً 20 فیصد مسلمان عرب ممالک میں بستے ہیں۔[12] مشرق وسطی میں غیر عرب ممالک ترکی اور ازبکستان سب سے بڑے مسلم اکثریت والے ممالک ہیں۔ افریقہ میں مصر اور نائجیریا میں کثیر مسلم آبادی موجود ہے۔[3][11]
2010ء میں پیو ریسرچ سینٹر کے تحت ہونے والی تحقیق جو 2011ء میں شائع ہوئی [3][13] کے مطابق دنیا بھر میں 1.92 بلین سنى مسلمان آباد ہیں۔