ازرا پاونڈ
امریکی شاعر / From Wikipedia, the free encyclopedia
امریکی شاعر۔ 1906ء میںپنسلوانیا یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1907ء میں سپین اور اٹلی کا سفر کیا اور آخرانگلستان میں سکونت اختیار کی۔ وہاں 1912ء تک نظموں کے چار مجموعے چھپوائے۔ اس کی بہترین نظمیں وہ ہیں جو اس نے چینی، جاپانی اور اطالوی شاعری سے متاثر ہو کر لکھی ہیں۔ اس کے کینٹو جو 1925ء سے چھپ رہے ہیں۔ اس کے خیالات و جذبات کے اصل نمائندہ رہے۔ ان میں قدیم داستانوں، عوامی گیتوں اور جدید معاشرتی ہیجان کو بڑے سلیقے سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ 1924ء میں پاونڈ اٹلی آگیا اور دوسری جنگ عظیم کے دوران میں مسولینی اور فاشزم کی حمایت میں تقریریں نشر کیں۔ 1945ء میں امریکا لایا گیا۔ اور غداری کے الزام میں مقدمہ چلا۔ لیکن عدالت نے فاتر العقل قراد دے دیا۔ 1948ء میں اس کا جو کینٹو شائع ہوا اس پر اُسے بولخن ادبی انعام ملا۔ 1962ء میں پاگل خانے سے نکلا اور اٹلی میں مستقل سکونت اختیار کی۔
ازرا پاونڈ | |
---|---|
(انگریزی میں: Ezra Weston Loomis Pound) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 اکتوبر 1885ء [1][2][3][4][5][6][7] ![]() |
وفات | 1 نومبر 1972ء (87 سال)[1][2][3][8][4][5][6] ![]() وینس [9][10] ![]() |
وجہ وفات | معدی مِعَوِی امراض ![]() |
طرز وفات | طبعی موت [11] ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنسلوانیا ہیملٹن کالج ![]() |
پیشہ | شاعر [12]، ادبی نقاد ، نغمہ ساز [13]، مترجم [12]، آپ بیتی نگار ، مصنف [9][14]، ماہر معاشیات ، صحافی ، ریڈیو میزبان ، ادبی مؤرخ [12] ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [15][16] ![]() |
نامزدگیاں | |
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() | |
![]() |
IMDB پر صفحات ![]() |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |