![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/9/94/Flag_of_the_Comoros.svg/langur-640px-Flag_of_the_Comoros.svg.png&w=640&q=50)
اتحاد القمری
افریقی ملک جو انگریزی میں کموروس کہلاتا ہے / From Wikipedia, the free encyclopedia
اتحاد القمری (عربی: الاتحاد القمري یا جزر القمر، انگریزی: Comoros) نامی ملک جسے سرکاری طور پر یونین آف دی کوموروس کہا جاتا ہے، بحر ہند میں واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ یہ ملک افریقہ کے شمالی ساحل پر آبنائے موزمبیق کے شمالی سرے پر واقع ہے۔ یہ مقام شمالی مشرقی موزمبیق اور شمال مغربی مڈغاسکر کے درمیان ہے۔ اتحاد القمری کے ہمسائیہ ممالک میں تنزانیہ شمال مغرب جبکہ سیشلز شمال مشرق میں ہے۔ اس کا دار الحکومت مورونی ہے۔
اتحاد القمری | |
---|---|
![]() |
![]() |
![]() | |
شعار(عربی میں: وحدة، تضامن، تنمية) ![]() | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 12°18′S 43°42′E ![]() |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | مورونی ![]() |
سرکاری زبان | قمری زبان [2]، عربی [2]، فرانسیسی [2] ![]() |
آبادی | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | وفاقی جمہوریہ ![]() |
اعلی ترین منصب | عزالی عثمانی (2016–) ![]() |
سربراہ حکومت | عزالی عثمانی (26 مئی 2016–) ![]() |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 6 جولائی 1975 ![]() |
عمر کی حدبندیاں | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+03:00 ![]() |
ٹریفک سمت | دائیں [3] ![]() |
ڈومین نیم | km. ![]() |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ ![]() |
آیزو 3166-1 الفا-2 | KM ![]() |
بین الاقوامی فون کوڈ | +269 ![]() |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
اس ملک کا کل رقبہ 1٫862 مربع کلومیٹر ہے جو افریقہ کا تیسرا چھوٹا ملک ہے۔ اس کی کل آبادی اندازہً 7٫98٫000 ہے جو افریقہ میں چھٹے نمبر پر سب سے کم ہے۔ تاہم آبادی کی گنجانی کے لحاظ سے افریقہ کے گنجان آباد ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ اس کا نام عربی کے لفظ قمر یعنی چاند سے نکلا ہے۔ یہ جزیرہ نما اپنی ثقافتی تنوع اور تاریخ کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہاں تین سرکاری زبانیں ہیں جو فرانسیسی، عربی اور کمورین ہیں۔
سرکاری طور پر ملک میں چار بڑے اور کئی چھوٹے جزائر ہیں جو اتحاد القمری کے آتش فشانی جزیرہ نما کا حصہ ہیں۔
یونین آف کموروز یعنی اتحاد القمری افریقی یونین، فرانسیسی بولنے والے ممالک، اسلامی کانفرنس کی تنظیم، عرب لیگ اور بحرِ ہند کمیشن کا رکن ہے۔ 2008 کے اعداد و شمار کے مطابق نصف آبادی غربت کی شرح کے نیچے رہ رہی ہے۔