علی بن عمر دارقطنی
مشہور محدث / From Wikipedia, the free encyclopedia
ابو الحسن علی بن عمر بن احمد بن مہدی دار قطنی بغدادی، حدیث میں اپنے زمانے کے یکتا امام اور حافظ، احادیث، علل اور اسماء الرجال کے زبردست عالم تھے۔ علاوہ ازیں قرات اور اس کے طرق، فقہ اور اختلافات، انساب اور ادب میں بھی زبردست مہارت رکھتے تھے۔ ان کی مشہور تالیف "السنن"، "علل" اور "الفوائد الافراد" ہے۔ ان کی وفات سنہ 385ھ میں ہوئی۔ پورا نام، امام حافظ ابو الحسن علی بن عمر بن احمد بغدادی ہے، "دارقطنی" کے لقب سے مشہور ہیں۔ بغداد کے شہر "دار القطن" میں 306ھ میں پیدا ہوئے۔ قاری، محدث، لغوی اور ادیب تھے۔[5] علوم قرآن اور حدیث میں ان کی قیمتی تالیفات ہیں۔
اجمالی معلومات علی بن عمر دارقطنی, معلومات شخصیت ...
علی بن عمر دارقطنی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 918ء [1][2] بغداد [3] |
وفات | سنہ 995ء (76–77 سال)[4][1] بغداد |
شہریت | دولت عباسیہ |
عملی زندگی | |
استاذ | ابو القاسم بغوی ، احمد بن موسی بن عباس |
تلمیذ خاص | الحاکم نیشاپوری ، برقانی ، ابو بکر محمد بن عطیب باقلانی |
پیشہ | محدث ، قاری ، فقیہ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
شعبۂ عمل | علم حدیث ، فقہ ، قرأت |
کارہائے نمایاں | سنن دار قطنی |
درستی - ترمیم |
بند کریں