گیس
From Wikipedia, the free encyclopedia
طبیعیات میں، فارغہ یا گیس (جمع: فارغین) (انگریزی: Gas) مادہ کی وہ حالت ہے جس میں مادہ کی کوئی خاص شکل نہیں ہوتی اور اُس کے زرّے یعنی جوہر، سالمات، آئنات یا برقیے کچھ حد تک آزادانہ حرکت کرتے ہیں مثلاً ہوا۔
فارغہ جس برتن میں بند ہو اس کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ٹھوس اور مائع کے بر خلاف فارغہ با آسانی پھیل اور سکڑ سکتی ہے۔ ٹھنڈا کرنے پر مناسب دباو پر فارغہ مائع اور ٹھوس حالت میں تبدیل کی جا سکتی ہے۔
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/6/6d/Translational_motion.gif)