کلاؤڈ کمپیوٹنگ
شیرڈ انٹرنیٹ پر مبنی کمپیوٹنگ کی شکل / From Wikipedia, the free encyclopedia
کلاؤڈ کمپیوٹنگ یا ابری کمپیوٹنگ(انگریزی: cloud computing) کی اصطلاح یا استعارہ جو کے 2000 میں مقبول ہوا۔ کمپیوٹروں کے اجتماعی وسائل کے استعمال پر منحصر ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ دور دراز کے سرورز اور مرکزی ڈیٹا اسٹوریج اور کمپیوٹر کے وسائل تک کلائنٹس کو آن لائن رسائی دیتا ہیں۔
کلاؤڈ کمپیوٹنگ صارفین کو مختلف ایپلی کیشنز کے لائسنس کی خریداری کے بغیر ان کو استعمال کرنے اور ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے سرور تک رسائی دیتے ہیں۔ آسان الفاظ میں مشترکہ وسائل کی تاثیر کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ وسائل کی شراکت پر انحصار کرتا ہے۔ کمپنیوں کو براہ راست بنیادی ڈھانچے کے اخراجات سے بچنے اور اس کی بجائے کاروباروں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کمپنی کمپیوٹنگ ضرورت کے مطابق ان میں فوری طور پر اضافہ یا کمی کر سکتی ہیے۔
تیز رفتار نیٹ ورکس، سستے کمپیوٹرز اور سٹوریج آلات اور ہارڈ ویئر ورچوئلائزیشن کی دستیابی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں اضافہ کی وجہ ہے۔ اس میں سالانہ 50 فی صد اضافہ کا امکان ہے۔