جزیرہ نما کریمیا (انگریزی: Crimean Peninsula، روسی: Кры́мский полуо́стров ، یوکرینی: Кри́мський піво́стрів، (تتاریہ قرمیہ: Къырым ярымадасы)) جسے کریمیا (انگریزی: Crimea، روسی: Крым ، یوکرینی: Крим، (تتاریہ قرمیہ: Къырым)) بھی کہا جاتا ہے بحیرہ اسود کے شمالی ساحلوں پر واقع ہے۔ اسے جزیرہ نما کریمیا کے باعث جمہوریہ کریمیا کا نام دیا گیا۔
جزیرہ نما کریمیا | |
---|---|
مقام | |
متناسقات | 45°N 34°E |
رقبہ (كم²) | 27000 مربع کلومیٹر |
حکومت | |
ملک | یوکرائن (12 فروری 1991–) روس (2014–) سوویت اتحاد (29 دسمبر 1922–12 فروری 1991) سلطنت روس (1783–1918) خانیت کریمیا (1441–1783) |
کل آبادی | 2340921 |
درستی - ترمیم |
جمہوریہ کا کل رقبہ 26 ہزار 200 مربع کلومیٹر اور 2005ء کے مطابق آبادی 19 لاکھ 94 ہزار 300 ہے۔ اس کا دار الحکومت سیواستوپول ہے۔
یہ کریمیائی تاتاری باشندوں کا آبائی وطن ہے جو اب نسلی اقلیت میں تبدیل ہو چکے ہیں اور کریمیا کی آبادی کا صرف 13 فیصد ہیں۔
یہ علاقہ 1475ء سے 1774ء تک سلطنت عثمانیہ کا باجگذار رہا جس کے بعد 1783ء میں سلطنت روس نے اس پر قبضہ کرکے خانان کریمیا کی حکومت کا خاتمہ کر دیا۔
سوویت روس کے خاتمے کے بعد کریمیا نوآزاد مملکت یوکرین کا حصہ قرار دیا گیا۔ 5 اکتوبر 1992ء کو کریمیا نے خود مختاری کا اعلان کر دیا لیکن بعد ازاں یوکرین میں خود مختار جمہوریہ کے طور پر موجودگی پر رضامندی ظاہر کرلی۔
یہ علاقہ کسی زمانے میں مسلم اکثریتی تھا لیکن زار روس اور سوویت اتحاد کے عہد میں یہاں مسلمانوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا گیا (دیکھیے: کریمیائی تاتاریوں کی جبری ملک بدری) اور انھیں دیگر علاقوں کو منتقل کر کے یہاں روسی باشندوں کو آباد کیا گیا جس کے باعث اب مسلمان یہاں اقلیت میں ہیں۔
نگار خانہ
مزید دیکھیے
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.