کرن
From Wikipedia, the free encyclopedia
کرن (انگریزی: Karna) (سنسکرت: कर्ण، سنسکرت نقل حرفی: Kärṇä) مہابھارت کے مطابق انگ مہا جن پد (موجودہ دور میں بھاگلپور اور منگیر) کا راجا تھا۔
اجمالی معلومات اولاد, اہل و عیال ...
اولاد | Vrishasena اور Vrishaketu |
---|---|
اہل و عیال | کنتی اور سوریا (حیاتیاتی والدین) Adhiratha اور Radha (گود لیوا والدین) یودھیشتر، بھیم، ارجن، Nakula، Sahadeva (بھائی) |
بند کریں
مہابھارت کے مطابق کرن دیوتا سوریا اور کنتی کا بیٹا تھا جو کنتی کی پانڈو سے شادی سے قبل پیدا ہوا۔ کنتی کو مہارشی درواس نے ایک تحفہ دیا تھا جس سے وہ کسی بھی دیوتا سے بچے کی خواہش کر سکتی تھی۔ صرف آزمائش کے لیے حالانکہ وہ اب بھی غیر شادی شدہ تھی اس نے شمسی دیوتا سوریا کو بلایا جس نے اسے بیٹا عطا کیا جو جنگی لباس میں ملبوس تھا۔ ایک بن بیاہی ماں بننے اور ایک ناجائز بیٹا ہونے کے ڈر سے کنتی نے کرن کو ایک ٹوکری میں ڈال کر دریا میں بہا دیا تھا۔ اسے ہستناپور کے راجا کے گاڑی بان نے پایا اور اپنا بیٹا بنا لیا۔