From Wikipedia, the free encyclopedia
علم الآثار میں برنجی دور کسی بھی ثقافت میں [1][2][3][4][5] وہ دور ہے جس میں زیادہ تر اعلی قسم کے دھاتی کام (منظم اور بڑے پیمانے پر) اس ثقافت میں کانسی کے استعمال سے کیے جاتے رہے ہوں۔ اس کی بنیاد تانبے اور قلع کی دھاتوں کا پگھلاؤ بھی ہو سکتا ہے یا کانسی کے پیداواری علاقوں سے تجارت بھی اس کا محرک ہو سکتا ہے۔[6] تانبا اور قلع نایاب دھاتیں ہیں جیسا کہ تاریخ میں درج ہے کہ 3000 قبل مسیح میں جنوب ایشیائی خطہ میں ٹن کانسی موجود نہیں تھی۔
کانسی کا دور سہ عصری نظام میں دوسرے نمبر پر ہے۔
قدیم مشرق قریب قدیم میں برنجی دور کا دورانیہ اس طرح ہے:
برنجی دور (3300–1200 ق م) |
ابتدائی برنجی دور (3300–2200 ق م) |
ابتدائی برنجی دور I | 3300–3000 ق م |
ابتدائی برنجی دور II | 3000–2700 ق م | ||
ابتدائی برنجی دور III | 2700–2200 ق م | ||
درمیانی برنجی دور (2200–1550 ق م) |
درمیانی برنجی دور I | 2200–2000 ق م | |
درمیانی برنجی دور II ا | 2000–1750 ق م | ||
درمیانی برنجی دور II ب | 1750–1650 ق م | ||
درمیانی برنجی دور II ج | 1650–1550 ق م | ||
اختتامی برنجی دور (1550–1200 ق م) |
اختتامی برنجی دور I | 1550–1400 ق م | |
اختتامی برنجی دور II ا | 1400–1300 ق م | ||
برنجی دور کا اختتام | 1300–1200 ق م |
برنجی دور برصغیر میں 3300 ق م وادئ سندھ کی تہذیب کے ساتھ شروع ہوا۔ وادیٔ سندھ اور ہڑپہ کے باشندوں نے تانبا، کانسی، پارہ اور قلع کی پیداوار کے نئے طریقے ایجاد کیا۔ برصغیر برنجی دور آہنی دور کے ویدک دور کے بعد 1500 ق م - 500 ق م کے بعد شروع ہوا۔ ہڑپہ کی ثقافت، جس کی مدت 1700 قبل مسیح سے 1300 قبل مسیح تھی، برنجی دور سے آہنی دور کے میں داخل ہوئی تاہم اس تبدیلی کی تواریخ کی صداقت ایک مشکل کام ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.