زبان From Wikipedia, the free encyclopedia
کالاش یا کالاشہ ایک داردی زبان ہے جو پاکستان کے بالکل شمال میں ضلع چترال کے کچھ وادیوں میں کالاش لوگ بولتے ہیں۔ اس زبان کو بولنے والوں کی تعداد لگ بگ 5 ہزار ہے جو ضلع چترال کے بمبوریت،رامبور اور بریر میں آباد ہیں۔ کچھ ماہرین اسے پاک افغان سرحد کے قریب آباد نورستانیوں کی ہم آہنگ قریبی زبان سمجھتے ہیں۔
کالاشہ Kalasha | ||
---|---|---|
کالاشہ بہ خطِ نستعلیق | ||
مستعمل | وادی کالاش، چترال، پاکستان | |
خطہ | مرکزی ایشیا | |
کل متتکلمین | 06ہزار | |
رتبہ | چودھواں | |
خاندان_زبان | ہند- یورپی
| |
نظام کتابت | پارسی-عربی | |
باضابطہ حیثیت | ||
باضابطہ زبان | کالاش | |
نظمیت از | کھوار اکیڈمی | |
رموزِ زبان | ||
آئیسو 639-1 | kls | |
آئیسو 639-2 | kls (B) | kls (T) |
آئیسو 639-3 | kls – Kalasha | |
یادآوری: اس صفحے پر یکرمز میں IPA کی صوتی علامات استعمال ہوسکتی ہیں۔ |
کالاش زبان | |
---|---|
کالاش موندر | |
مقامی | پاکستان (ضلع چترال) |
علاقہ | رومبور، بریر اور بمبوریت، خیبر پختونخوا |
نسلیت | کالاش |
مقامی متکلمین | 5,000 (2000)e18 |
ہند۔یورپی
| |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | kls |
گلوٹولاگ | kala1372 [1] |
کرہ لسانی | 59-AAB-ab |
کالاشہ چترال کے وادی کالاش میں بولی جانے والی ایک زبان ہے اس زبان پر کھوار زبان نے اپنا اثر چھوڑا ہے کالاش میں حروف تہجی ایجاد کیے جاچکے ہیں اور کالاشہ ادب کو بھی محفوظ کیا جا رہا ہے۔ بعض لوگ لفظ کالاش کا کیلاش بولتے ہیں جو غلط ہے دراصل یہ کالاش ہے جسے انگریزی میں بھی Kalash لکھا جاریا ہے۔ کالاشہ کالاش کی زبان ہے وادی کا لاش کوہ ہندوکش میں آباد ایک قبیلہ ہے وادی کالاش کو بعض لوگ کافرستان کہتے ہیں جو گمراہ کن اصطلاح ہے اس وادی کے لوگ اب اسلام کی طرف آ رہے ہیں اور کافرستان کہنے سے ان کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔ کالاش صوبہ سرحد کے ضلع چترال میں آباد ہیں۔ اس قبیلے کی مادری زبان کالاشہ ہے جو دری زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ زبان اس خطہ میں نہایت جداگانہ مشہور ہے۔ چترال میں جن چھوٹی زبانوں کو خطرات لاحق ہیں ان میں کالاشہ زبان بھی شامل ہے۔ کالاشہ چترال میں بولی جانے والی ایک ہند-یورپی زبان ہے جو چترال کے کالاشگوم میں بولی جاتی ہے۔ چترال میں اس زبان کو خطرات لاحق ہیں اور کالاش کے لوگوں نے اس زبان کو بچانے کی طرف ابحی تک توجہ نہیں دی ہے۔ کالاش کے تقریبا چھ ہزار افراد کی یہ مادری زبان ہے۔ کھوار اکیڈمی نے چترال اور شمالی علاقہ جات کی جن معدوم ہونے زبانوں کو بچانے کے لیے یونیسکو (UNESCO) سے اپیل کی ہے ان زبانوں میں کالاشہ بھی شامل ہے۔ کھوار زبان نے چترال میں بولی جانے والی جن بارہ زبانوں پر اپنا اثر چھوڑا ہے ان میں کالاشہ بھی شامل ہے اور کالاشہ بولنے والے اب کھوار بولنے کو ترجیع دینے لگے ہیں اگر یہی صورت حال جاری رہی تو کالاشہ زبان ختم ہو جاءے گی
کالاشہ، ایرانی زبانوں کے مغربی گروہ سے تعلق رکھتی ہے جو ہند-یورپی زبانوں کی ایک شاخ ہے ۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.