ڈمپل یادو(انگریزی: Dimple Yadav)
(پیدائش: 1978ء)، بھارتی سیاست دان۔ یہ اترپردیش، بھارت کے سابق وزیر اعلٰی اکھیلیش یادو کی اہلیہ اور ان کے والد اور اسی ریاست کے سابق وزیر اعلٰی ملائم سنگھ یادو کی بہو ہے۔
اترپردیش میں اس وقت کے وزیر اعلٰی اکھیلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو ایک کار کے سامنے کھڑے ہو کر کے تصویر کھنچواتی ہوئی۔ یہ تصویر 2016ء کی ہے جب ڈمپل یادو اپنی سماج وادی پارٹی کے ایک قانون ساز امید وار کے لیے مہم چلا رہی تھی۔ ڈمپل کی پیلی ساڑی اور پیلے تلک والی یہ تصویر ملک کے کئی اخبارات میں چھپی۔ یہ تصویر ڈمپل کی فعال سیاست میں قدم جمانے اور ملائم سنگھ یادو کے خاندان کی سیاسی میدان اور زور آور پہنچ اور پکڑ کے طور پیش کیا گیا۔