From Wikipedia, the free encyclopedia
چشمہ علی (فارسی: علی کی بہار) ایک قدیمی قدرتی چشمہ ہے جو رے (شہر) کے شمال اور تہران کے جنوب میں واقع ہے۔ اِس چشمہ کے قریبی تاریخی مقامات قبرستان ابن بابویہ، برج طغرل، رشکان قلعہ ہے جبکہ مزید اِسی راستے پر رے قلعہ اور کتبہ فتح علی شاہ قاجار (چشمہ علی) واقع ہیں۔ ماضی میں اِس چشمہ پر قالین فروخت کرنے والے تاجروں کا کافی ہجوم ہوتا تھا جو یہاں قالین دھوتے تھے۔ اِس ضمن میں اُن کا یہ خیال تھا کہ تازہ و شفاف پانی ہر قسم کے ملبوسات اور قالین دھونے کے لیے موزوں ہوتا ہے۔ تاریخ میں اِس چشمہ کے شفاف پانی نے اِس مقام کو تفریحی مقام بنا دیا تھا۔
اِس چشمہ کے تاریخی آثار نہایت قدیمی ہیں کیونکہ اِس کی چٹانوں پر کندہ متعدد تصاویر دریافت ہوئیں جو اِس کی قدامت کو ظاہر کرتی ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.