پاکستان کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ فہرست پاکستان کے ایک روزہ کرکٹ کھلاڑیوں کی ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی سے مراد ایک ایسا بین الاقوامی میچ ہوتا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک روزہ کرکٹ سٹیٹس کی حامل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹیسٹ میچ میں اوورز اور دورانیے کا فرق ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ایک روزہ میں شریک دونوں ٹیمیں ایک ایک اننگز ہی کھیلتی ہیں۔ یہ فہرست ایک روزہ کیپ کے حصول کو مدنظر رکھ کر ترتیب وار درج کی گئی ہے۔