From Wikipedia, the free encyclopedia
ٹائپوگرافی میں، ٹائپ فیس (typeface) دراصل، ایک یا ایک سے زیادہ فونٹس کا مجموعہ ہوتا ہے جس کی جسامت متنوع ہو سکتی ہے۔ ہر ٹائپ فیس آپس میں مربوط منقوشات (glyphs) پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے اس طرح سے بنایا جاتا ہے کہ اس میں موجود تمام کیریکٹرز کے درمیان انداز کی یکسانی پائی جاتی ہے۔ ٹائپ فیس عموماً حروف کے کسی ابجد، اعداد یا تنقیطی نشانات پر مشتمل ہوتا ہے، اِس میں ideogram اور علامات بھی ہو سکتی ہیں۔ ٹائپ فیس کی اصطلاح آج کل فونٹ سے خاصی قریب آچکی ہے لیکن تاریخی طور پر ان میں ایک واضح فرق پایا جاتا ہے اور وہ یہ کہ فونٹ اصل میں کسی ایک اندازِ تحریر کے ارکان کی ذیلی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے، مثال کے طور پر نستعلیق، دبیز (bold)، مائلہ (italic) وغیرہ ہر کوئی اپنی اپنی جگہ ایک فونٹ کہلایا جا سکتا ہے جبکہ ٹائپ فیس کسی پورے خاندانِ حروف کے مجموعی انداز کو ظاہر کرتا ہے مثال کے طور پر نستعلیق کے تمام وہ انداز جو نظر آتے ہوں جیسے دبیز اور مائلہ وغیرہ مجموعی طور پر ایک ہی ٹائپ فیس سمجھے جائیں گے۔
ویکی ذخائر پر ٹائپ فیس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.