ویکیپیڈیا:معروفیت
From Wikipedia, the free encyclopedia
دائرۃ المعارف یعنی اردو ویکیپیڈیا پر معروفیت (یعنی شناخت یا نمایاں پن) وہ معیار ہے جو کسی بھی موضوع کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آیا وہ موضوع ایک علیحدہ صفحے کا حقدار ہے یا نہیں۔ کسی بھی مقالے یا مضمون کے موضوع کو معروف (شناخت رکھنے والا یا شناسا یا قابلِ معتبر حوالہ) ہونا لازمی ہے، یعنی معروفیت یا نمایاں پن سے مراد یہ نہیں کہ اگر وہ موضوع معروف یا جانا پہچانا نہیں ہو تو ناقابلِ اندراج ٹھہرا دیا جائے گا بلکہ اگر ایسے غیر معروف موضوع پر معتبر حوالہ جات فراہم کیے جاسکتے ہوں تو وہ موضوع اپنے وجود کا حقدار ہوگا۔ اور ویکیپیڈیا کا حصہ بنے گا