ویکیپیڈیا:جری بنیں
From Wikipedia, the free encyclopedia
جری بنیں کو دو لفظوں میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ کر گزریں۔ ویکیپیڈیا برادری آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ پر آنے والے ہر شخص کو اس کے مندرجات کی اصلاح، ترمیم اور اضافہ کی بھرپور ترغیب دیتی اور اس جرات مند فعل کی پوری حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ویکیپیڈیا پر ہر شخص چند بنیادی اصولوں کی رعایت کے ساتھ مضامین لکھ اور اس میں ترمیم کر سکتا ہے۔ لہذا جری بنیں اور جسے آپ صحیح سمجھتے ہیں وہ کریں، اگر آپ غلطی کریں گے تو کوئی دوسرا اسے درست کر دے گا۔ آپ ویکیپیڈیا کے مضامین میں نئی معلومات شامل کر سکتے ہیں یا املا، زبان اور قواعد کی غلطیوں کو درست کر سکتے ہیں، اسی طرح آپ مضمون کے عنوان سے متعلق تصاویر بھی شامل کر سکتے ہیں۔مزید براں جب آپ کو تبادلۂ خیال صفحہ پر کوئی تنازع نظر آئے تو گونگے ناظر نہ بنیں بلکہ جری بن کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
یہ صفحہ ایک نظر میں: ویکیپیڈیا میں پوری جرات کے ساتھ لیکن غیر جانبدار اور منصفانہ اسلوب میں اصلاح و ترمیم کریں۔ بالفاظ دیگر ویکیپیڈیا میں جری بن کر ترمیم کریں۔ |