قزمہ ٹیکنالوجی (Nanotechnology) یا قزمیات (nanoscience)، ٹیکنالوجی کی ایک ایسی قسم ہے جس میں انتہائی چھوٹے یا باریک (خردبینی) پیمانے پر اختراعات اور نئی طراز (techniques) پر تحقیق کی جاتی ہے۔ آسان الفاظ میں اسی بات کو یوں بھی واضح کیا جا سکتا ہے کہ قزمہ ٹیکنالوجی، اصل میں انتہائی باریک اور ننھے ننھے آلات یا مشینیں بنانے کی ٹیکنالوجی کو کہا جاتا ہے۔ قزمہ ٹیکنالوجی کے چھوٹے پیمانے کی حد کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ان اختراعات کی اگر پیمائش کی جائے تو یہ 0.1 تا 100 nm کے درمیان آتی ہے (nm = نینو میٹر)۔ نفاذی علوم کی اس شاخ میں نئی اختراعات کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود اختراعات اور زندگی میں استعمال ہونے والی انواع و اقسام کی اشیاء (سالماتی آلات سے لے کر مصفی زلف تک) کی انتہائی چھوٹے یا ننھے (قزمہ یا نینو) پیمانے پر طرحبندی، تالیف اور توصیف کی جاتی ہے اور پھر ان کے بہتر استعمال کے بارے میں تحقیق۔ قزمہ یا nano، کسی بھی پیمائش کا ایک اربواں حصہ ہوتا ہے، یعنی 9- 10 ۔
اجمالی معلومات
قزمہ ٹیکنالوجی یا نینو ٹیکنالوجی کی مستقبلیات کا ایک شاندار شکلی اظہار؛ طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک خلیاتی پیمانے کا روبوٹ جو خون کے سرخ خلیات کے درمیان؛ سونپے گئے افعال انجام دینے میں مصروف ہے۔ |
چند اہم الفاظ |
قزمہ ٹیکنالوجی قزمہ ٹیکنالوجی |
nano technology nanotechnology |
|
بند کریں