منصور علی خان پٹودی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تھے۔ ان کے والد افتخار علی خان پٹودی لودھی بھی بھارتی ٹیم کے کپتان تھے اور انھوں نے انگلینڈ کے لیے بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی تھی۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 6 جنوری 1941ء بھوپال, ریاست بھوپال, ہندوستانی سلطنت (ابھی مدھیہ پردیش, انڈیا) | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 22 ستمبر 2011 70 سال) نئی دہلی، انڈیا | (عمر |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرف | ٹائیگر پٹودی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 27 ستمبر 2011 |
خاندان
پٹودی کی اہلیہ شرمیلا ٹیگور ستر اور اسی کی دہائی میں بالی وڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں شمار کی جاتی تھیں۔ ان کے بیٹے سیف علی خان بھی بالی وڈ کے بڑے سٹارز میں شمار کیے جاتے ہیں۔
لودھی ریاست پٹودی
نواب منصور علی خان دلی کے قریب واقع سابق ریاست پٹودی کے آخری لودھی نواب تھے۔ 1971 میں ہندوستان میں شاہی خطاب ختم کر دیے گئے تھے۔ ان کی والدہ بیگم ساجدہ سلطان بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی بیٹی تھیں۔ نواب منصور علی کے پردادا تین صدی پہلے افغان صوبه قندھار کی ضلع پنجوائی سے ریاست پٹودی میں آکر آباد ہوئے اور پھر بعد میں ریاست پٹودی کی نواب بن گئے اکثر تاریخ دانوں کا کہنا ہے که منصور علی پنجوائی کے لودھی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے
حادثہ
انگلینڈ میں زمانہ طالب علمی میں ہی کار کے ایک حادثے میں ان کی ایک آنکھ خراب ہو گئی تھی۔ لیکن ایک آنکھ میں بینائی نہ ہونے کے باوجود 21 سال کی عمر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے۔ یہ ان کا کمال تھا۔
کریئر
اپنے زمانے میں پٹودی ایک جارحانہ بلے باز اور شاطر کپتان کے طور پر مشہور تھے۔ ان کی برق رفتار فیلڈنگ کے لیے انھیں ’ٹائیگر‘ کا لقب دیا گیا تھا۔ پٹوڈی نے بھارت کے لیے 46 ٹیسٹ کھیلے جن میں سے 40 میں وہ کپتان رہے۔ آج تک انھیں بھارتی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم عمر کا کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ تقریباً 35 کی اوسط سے انھوں نے 2793 رن بنائے جس میں 6 سینچریاں اور 16 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 203 رن تھا۔
انتقال
ان کا انتقال 22 ستمبر 2011ء کو نئی دہلی میں 70 سال کی عمر میں ہوا۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.