![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/6/66/%25D8%25A7%25D9%2584%25D9%2581%25D9%258A%25D8%25B6_%25D8%25A7%25D9%2584%25D9%2583%25D8%25A7%25D8%25B4%25D8%25A7%25D9%2586%25D9%258A.png/640px-%25D8%25A7%25D9%2584%25D9%2581%25D9%258A%25D8%25B6_%25D8%25A7%25D9%2584%25D9%2583%25D8%25A7%25D8%25B4%25D8%25A7%25D9%2586%25D9%258A.png&w=640&q=50)
ملا محسن فیض کاشانی
گیارہویں صدی ہجری کے شیعہ مفسر، محدث اور فقیہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ملا محمد محسن فیض کاشانی (پیدائش: 26 ستمبر 1598ء— وفات: 23 مئی 1680ء) گیارہویں صدی اخباری اہل تشیع عالم، مفسر، محدث ، شاعر، فلسفیاور فقیہ تھے۔ ملا فیض کاشانی نے مختلف موضوعات تفسیر، حدیث، فقہ، اخلاق و عرفان میں تفسیر صافی، الوافی، مفاتیح الشرائع، المحجۃ البیضاء اور الکلمات المکنونہ جیسے آثار چھوڑے ہیں۔ فیض کاشانی نے اخباریوں میں سے معتدل روش اختیار کی اس لحاظ سے پہلے فقہا کے برعکس بہت سے مقامات پر ان کے نظریات مختلف ہیں۔اہم ترین نظریات میں سے مخصوص شرائط کے تحت غنا کا جواز ،مختلف واجبات شرعی کی نسبت سن بلوغ کا مختلف ہونااور نماز جمعہ کے وجوب کا عینی ہونا ہیں۔ کاشان اور اصفہان میں اقامۂ نمازِ جمعہ اُن کی سیاسی فعالیت کی وجہ سے قائم ہوئی۔
اجمالی معلومات ملا محسن فیض کاشانی, معلومات شخصیت ...
ملا محسن فیض کاشانی | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 ستمبر 1598ء ![]() کاشان ، صفوی خاندان ![]() |
وفات | 22 مئی 1680ء (82 سال) ![]() کاشان ، صفوی خاندان ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل تشیع (اخباری اثنا عشری) |
فقہی مسلک | جعفری |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، فلسفی ، متصوف ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی ، عربی ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں