From Wikipedia, the free encyclopedia
مدافعتی نظام (انگریزی: Immune system) کسی جاندار کے اندر ایسے آلیات کا ایک مجموعہ ہے جو امراض یعنی بیماریوں، ورمی خلیات اور ممراض کے خلاف تحفّظ یا دفاع فراہم کرتا ہے مدافعتی نظام کی تعریف یوں بھی بیان کی جا سکتی ہے کہ یہ وہ نظام ہوتا ہے جس میں قوت مدافعت میں حصہ لینے والے اعضاء، بیساقہ (sessile) و محمول مناعی خلیات اور مناعی سالمات شامل ہوتے ہیں۔ اس نظام کا بنیادی فعل اصل میں خود (self) اور غیرخود (nonself) کی تمیز کرنا اور غیر خود سے جسم کا دفاع کرنا ہوتا ہے۔ یہ نظام اس وقت متحرک ہو جاتا ہے کہ جب کوئی غیر خود یعنی مستضد (antigen) مادہ یا مواد یا سالمہ جسم میں داخل ہو اور اس کا اخراج و خاتمہ اس کے افعال میں شامل ہے۔ اس نظام کے اہم اعضاء اور خلیات درج ذیل ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.