محدود اوورکرکٹ
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایک روزہ کرکٹ میں دو ٹیمیں 50 اوور پر مشتمل میچ کھیلتی ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایک اننگز کھیلتی ہے پھر دوسری ٹیم 50 اوور پو مشتمل دوسری اننگز۔ کرکٹ کا عالمی کپ بھی اسی طرز کی کرکٹ میں کھیلا جاتا ہے۔ ایک روزہ کرکٹ کو لمیٹیڈ اوور کرکٹ بھی کہتے ہیں کیوں کہ یہ مختصر اوور (50) پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر خراب موسم یا کسی وجہ سے میچ ایک دن میں مکمل نہ ہو سکے تو اکثر اگلے دن میچ مکمل کیا جا سکتا ہے لیکن وہ صرف اس صورت میں کہ جب میچ کے دن سے اگلا دن پہلے سے کھیل کے لیے مخصوص کیا ہو۔ یہ عموما کسی خاص ٹورنامنٹ کے لیے کیا جاتا ہے۔ جس کو ریزرو ڈے کہتے ہیں۔
سب سے پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 5 جنوری 1971ء میں آسٹریلیا اور برطانیہ کی ٹیموں کے مابین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ ایک روزہ کرکٹ کی ابتدا بارش کی وجہ سے ہوئی جب ٹیسٹ میچ کے پہلے تین دن کوئی کھیل بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ تو دونوں ٹیموں نے آٹھ گیندوں کے چالیس چالیس اوور پر مشتمل میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے وہ میچ پانچ وکٹ سے جیتا۔
1970ء کی دہائی میں کیری پیکر نے ایک روزہ کرکٹ کے مقابل ورلڈ سیریز کرکٹ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا۔ ایک روزہ کرکٹ میں استعمال ہونے والے اکثر قوانین اسی ورلڈ سیریز کرکٹ سے لیے گئے ہی۔ اس میں رنگین وردی، سفید گیند، کالی سائیڈ سکرین، مختلف کیمرے اور مائکروفون کا استعمال کرنا شامل ہے۔