From Wikipedia, the free encyclopedia
قلب ظلمات (انگریزی: Heart of Darkness) پولش-برطانوی ناول نگار جوزف کونریڈ کا ایک ناولٹ ہے جو اس کی آزاد ریاست کانگو میں واقع دریائے کانگو کے سفر کی داستان ہے۔ کانگو افریقا کا دل ہے اور کہانی کا راوی مارلو ہے۔[1] مارلو نے لندن کے دریائے ٹیمز میں کشتی پر سوار اپنے ساتھیوں کو یہ کہانی سنائی۔[2]
قلب ظلماب اردو ترجمہ کی پہلی اشاعت 2001ء۔ | |
مصنف | جوزف کونریڈ |
---|---|
مترجم | محمد سلیم الرحمن (اردو) |
ملک | مملکت متحدہ پاکستان (اردو) |
زبان | انگریزی اردو |
صنف | ناولٹ |
اشاعت | 1899 سلسلہ؛ 1902 کتاب (انگریزی) |
ناشر | بلیک وڈز میگزین آج کی کتابیں (اردو) |
طرز طباعت | مطبوع |
ناولٹ میں مہذب دنیا کے جناب کرٹز کا افریقا کے جنگل کے اندرونی حصہ میں عارضی قیام کو بیان کیا گیا ہے۔ روایتی دیومالا کے ہیرو نے سماجی دنیا کے تحفط کو پیچھے رہنے دیا تھا۔ اسے اکثر اوقات زمین کی گہرائیوں میں اترنا پڑتا جہاں اس کی اپنی شخصیت کے غیر مشتبہ پہلوؤں سے ملاقات ہوئی۔ تنہائی اور محرومی کے تجربہ کے نتیجہ میں اس کی نفسیاتی توڑ پھوڑ ہوئی جس سے انتہائی اہم اور نئی بصیرت پیدا ہوئی۔ اگر وہ کامیاب ہو گیا تو وہ اپنے لوگوں کے پاس کچھ نئی اور قیمتی باتیں لے کر لوٹے گا۔ تاریک جنگل کی زیر زمین دنیا کو کرٹز اپنے قلب کی تاریکی سمجھتا ہے اور وہ اپنی پستی میں پھنسا رہتا ہے اس طرح وہ روحانی موت مر جاتا ہے اور بدروح بن جاتا ہے اور وہ افریقی سماج کی عزت نہيں کرتا بلکہ اس پر لعنت بھیجتا ہے۔ یہ داستانی ہیرو سمجھتا ہے کہ وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔ لیکن کرٹز اپنی بے ثمر انانیت کی مصیبت میں پھنس جاتا ہے اور جب ناول میں وہ دوبارہ ظاہر ہوتا ہے وہ متعفن لاش میں تبدیل ہو چکا ہوتا ہے۔ اپنی شہرت کے وہم میں مبتلا ہو کر کرٹز ہیرو بننے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ محض نامور بننے کی کوشش کرتا ہے۔[3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.