قطب جنوبی
From Wikipedia, the free encyclopedia
جنوبی قطب سے عموماً جغرافیائی جنوبی قطب مراد لی جاتی ہے اگرچہ جنوبی قطب کئی قسم کے ہیں۔ جغرافیائی جنوبی قطب سے مراد زمین کا جنوبی ترین نقطہ ہے۔ یہ ایسا نقطہ ہے جس سے آپ جس طرف کو بھی چل پڑیں آپ شمال ہی کی طرف جا رہے ہوں گے۔ شمالی قطب کے برعکس یہ سمندر پر نہیں بلکہ زمین پر واقع ہے اگرچہ وہاں برف کی 3000 میٹر دبیز تہ ہے۔ یہ براعظم انٹارکٹیکا میں ہے۔ برف کی یہ تہ دس میٹر سالانہ کی اوسط سے کھسکتی ہے اس لیے اس پر واقع تجربہ گاہیں اور اس کو سر کرنے والوں کے جھنڈوں کی جگہ ہر سال تبدیل کرنا پڑتی ہے۔ جنوبی قطب 5 قسم کے ہیں جومندرجہ ذیل ہیں
- جغرافیائی قطب جنوبی
- مقناطیسی قطب جنوبی
- ارضی۔ مقناطیسی قطب جنوبی
- سماوی قطب جنوبی
- بعید ترین قطب جنوبی
زمین کے جتنے نقشے بنتے ہیں وہ جغرافیائی جنوبی قطب کو مدِنظر رکھ کر بنتے ہیں اسی لیے اسے صحیح جنوبی قطب بھی کہتے ہیں۔