From Wikipedia, the free encyclopedia
فنیات یا فنون (arts)، فن (art) کے مطالعے کو کہا جاتا ہے اور بنیادی طور پر اس سے مراد ایسا تخلیقی کام اور ہنر ہوتا ہے کہ جو کسی پیشہ ورانہ نقطۂ نظر کی بجائے انسان کی فطری صلاحیت سے زیادہ قریب ہوتا ہے، لیکن آج کل یہ بنیادی تصور خاصہ بدل گیا ہے اور اب فن بھی پشہ ورانہ طریقوں پر اور باقاعدہ پیشہ ورانہ دانشگاہوں اور جامعات کے مدارج تک تدریس کیے جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ انسانی علم کے اضافوں کے ساتھ ساتھ فن اور سائنس کی حد فاصل بہت باریک ہوتی چلی آئی ہے اور بعض اوقات فن، سائنس اور سائنس، فن کی حدود میں بھی داخل ہوجاتی ہے مثال کے طور پر طب ایک سائنس بھی ہے اور ایک فن بھی اور اسی طرح نقاشی جب اپنے درجۂ کمال پر پہنچ جائے تو یہ فن سے نکل کر سائنس میں داخل ہو جاتی ہے۔ اور اسی سائنس کی ترقی نے فن تخطیط (graphics) کو فن کے دائرے سے نکال کر شمارندی تخطیط (computer graphics) کی صورت میں سائنس کی حدود میں داخل کر دیا ہے۔ فنیات کو عام طور پر ثقافت کی ایک ذیلی شاخ بھی تصور کیا جاتا ہے اور ظاہر ہے کہ یہ لفظ صرف فن کے لفظ سے خاصہ وسیع ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.