فتح اندلس
From Wikipedia, the free encyclopedia
اندلس شمالی افریقہ کے بالکل سامنے یورپ کے جنوب مغربی کنارے پر ایک حسین و جمیل جزیرہ نما ہے۔ آج کل اس میں پرتگال اور سپین دو ممالک واقع ہیں۔ کسی زمانے میں یہ ملک مغربی دنیا کے عظیم ترین ممالک میں شمار ہوتا تھا۔ مسلمانوں کی فتح سے پہلے یہاں کی حکومت سلطنت روم کی ہمسر تھی۔ مسلمانوں کے دور میں یہ پورے یورپ کے لیے روشنی کا مینار تھا۔
اجمالی معلومات فتح اندلس, تاریخ ...
فتح اندلس | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ اسلامی فتوحات | |||||||
اموی دور میں مغرب سے آنے والے مسلمانوں کی آل اندلس کی طرف پیش قدمی کا نقشہ | |||||||
| |||||||
مُحارِب | |||||||
مملکتِ مغربی گوتھ | خلافتِ امویہ |
بند کریں
فتح سندھ کی طرح اس حسین و جمیل خطہ زمین کو بھی ولید بن عبدالملک کے زمانے میں فتح کیا گیا۔ اس فتح کا سہرا طارق بن زیاد اور موسٰی بن نصیر کے سر ہے۔