From Wikipedia, the free encyclopedia
خاتونِ فاطمہ ((پرتگالی: Nossa Senhora de Fátima)، یورپی پرتگیزی: [ˈnɔsɐ sɨˈɲoɾɐ dɨ ˈfatimɐ]برازیلی پرتگیزی: [ˈnɔsɐ sĩˈȷ̃ɔɾɐ dʒi ˈfatʃimɐ]) مریم کنواری کا ایک رومی کاتھولک خطاب ہے۔ یہ ظہورِ مریم 1917ء میں پیش آیا تھا۔
خاتونِ فاطمہ مقدسہ روزریِ (تسبيحِ) فاطمہ کی خاتون | |
---|---|
روزریِ فاطمہ کی ہماری خاتون کی تاجی تصویر | |
مقام | فاطمہ، پرتگال |
تاریخ | 13 مئی سے 13 اکتوبر 1917ء |
گواہ | لوسیا سینٹوس جیسنٹا اور فرانسسکو مارٹو |
قسم | ظہورات مریمیہ |
مقدس کرسی کی منظوری | پوپ پائیس دوازدہم پوپ جان پال دوم پوپ بینیڈکٹ شانزدہم پوپ فرانسس |
زیارت | سینکیوٹری فاطمہ، کوا ڈا آئیریا، فاطمہ، پرتگال |
اس ظہور کا شروعات میں انکار ہوا اور کڑی تنقید کی گئی، لیکن جب کنواری مریم لوسیا سینٹوس، جیسنٹا اور فرانسسکو مارٹو سے آخری بار ملاقات کے لیے آئیں تو لوگوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے کہ سورج جیسے اپنے ہالے سے باہر نکل آیا ہو اور اپنی جگہ سے ہل رہا ہو۔ مختلف لکھنے والوں کے بقول سورج کے معجزے کو 30 ہزار سے ایک لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا،[1][2] جن میں اخبارات کے نمائندے بھی شامل تھے۔ اس مقام کو کئی مسیحیوں نے معجزے کے بعد زیارت گاہ بنالیا۔ مگر بعد میں پہلی بار اِس کو مقدس کرسی کی منظوری دی گئی۔
ظہور دیکھنے والے گڈری شخصیات میں سے لوسیا سینٹوس ہی لمبے عرصے حیات رہیں اور دوسرے دو بچے جیسنٹا اور فرانسسکو مارٹو نوجوانی سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے۔ روایات کے مطابق کنواری مریم نے ان بچوں کو تین راز عطا کیے جن میں پہلا راز جہنم کا تصور،[3] دوسرا راز پہلی جنگ عظیم کا اختتام۔[4] اور کمیونیزم کا پھیلاؤ، پھر کمیونزم کا اختتام اور کلیسیا کی فتح کی پیشگوئی کا تھا۔ تیسرا راز بہت عرصے تک چھپایا گیا لیکن اس کو جون 2000ء میں منظر عام پر لایا گیا یہ کچھ یوں ہے کہ لوسیا سینٹوس، جیسنٹا اور فرانسسکو مارٹو نے کنواری مریم کے آنے پر پھیلنے والی روشنی میں کئی پادریوں اور مذہبی شخصیات کو ہلاک ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔[5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.