اعداد کا تحریری نظام From Wikipedia, the free encyclopedia
نظام عدد یا عددی نظام (انگریزی: Numeral System) کسی مجموعہ کی گنتی کے لیے ایک تحریری نظام ہے۔ یہ ریاضیاتی علامات (Mathematical Notation) ہیں جو اعداد کی نمائندگی کے لیے استعمال ہوتی ہیں، جو ایک ہندسے یا دیگر علامات کا استعمال ایک مسلسل انداز میں کرتی ہیں۔ ان علامات کو ان کے سیاق و سباق کے طور پر دیکھا جاتا ہے، مثال کے طور پر 11، ثنائی نظام میں تین کو ظاہر کرتا ہے جبکہ یہی عدد اعشاری نظام میں گیارہ کو ظاہر کرتا ہے۔
اس دنیا میں بہت سی اشیاء تعدد رکھتی ہیں ان کے مجموعے مختلف ہیں۔ ہر مجموعہ کی گنتی اس مجموعے کے ارکان کی آخری مقدار کے مطابق مختلف انداز سے ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر دوئی نظام (ثنائی نظام) ہر اس مجموعہ میں استعمال ہوتا ہے جس کے ممکنہ ارکان بس صرف دو ہوں اور ہر دوسرا رکن اس مجموعے کا انتہائی آخری رکن ہوتا ہے۔ جیسے ہر یوم جو دن اور رات کا مجموعہ ہے اس کے بعد نیا یوم آ جاتا ہے۔ تو جتنے مختلف مجموعے ہیں ان کو شمار کرنے کے لیے اتنے ہیں عددی نظام درکار ہیں۔
ہم اپنے روزمرہ کے امور میں بہت سے عددی نظام استعمال کرتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.