عثمانی ترکی زبان یا لسان عثمانی، وہ ترکی زبان ہے جو سلطنت عثمانیہ میں انتظامی و ادبی سطح پر بولی و پڑھی لکھی جاتی تھی۔ عثمانی ترکی زبان میں عربی اور فارسی کے ہزاروں الفاظ شامل تھے۔ یہ زبان عربی رسم الخط میں ہی اِرقام کی جاتی تھی۔

اجمالی معلومات عثمانی ترکی زبان لسانِ عثمانی, علاقہ ...
عثمانی ترکی زبان
لسانِ عثمانی
لسان عثمانى
علاقہسلطنت عثمانیہ, جنوب مغربی قفقاز عبوری قومی حکومت
دور1928 میں ترکی زبان میں تبدیل [حوالہ درکار]
ترکی
  • اوغوز
    • عثمانی ترکی زبان
      لسانِ عثمانی
ابتدائی اشکال
عثمانی ترکی حروف تہجی
زبان رموز
آیزو 639-2ota
آیزو 639-3ota
بند کریں
کمال اتاترک اور جدید لاطینی ترکی حروف

سماجی و عملی طور پر اس کے کم از کم تین لہجے تھے جن میں

فاسخ ترکی: شاعری اور انتظامی معاملات کی زبان

اورتا ترکی: طبقہ امرا اور تجارت کی زبان

کابا ترکی: نچلے طبقوں کی زبان

علاوہ ازیں تاریخی طور پر عثمانی ترکی زبان پر تین اہم ادوار گذرے جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

اس کی عثمانلی ترکی (قدیم عثمانی ترکی): عثمانی ترکی زبان کا یہ دور 16 ویں صدی تک رہا۔ یہ سلجوق اور اناطولیہ کے ترک قبائل کی زبان سے بہت زیادہ میل کھاتی تھی۔

اورتا عثمانلی ترکی (وسطی عثمانی ترکی): 16 ویں صدی سے دور تنظیمات تک کی شاعرانہ اور انتظامی زبان رہی۔

ینی عثمانلی ترکی (جدید عثمانی ترکی): صحافت اور مغربی ادب کے زیر اثر 1850ء کی دہائی سے 20 ویں صدی تک تخلیق پانے والی زبان۔

جنگ عظیم اول میں شکست کے بعد 1928ء میں سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہو گیا اور جدید جمہوریہ ترکیہ ریاست ظہور پزیر ہوئی۔ جس میں مصطفٰی کمال اتاترک نے بڑے پیمانے پر ترکی زبان میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا اور عربی اور فارسی کے الفاظ کو زبان سے خارج کر کے ترکی زبان کے مختلف لہجوں کے الفاظ شامل کیے۔ علاوہ ازیں عربی رسم الخط کا بھی خاتمہ کر دیا گیا اور اس کی جگہ نیا لاطینی رسم الخط رائج کیا گیا۔

عثمانی ترکی زبان عثمانی ترکی رسم الخط (الفبا) میں تحریر کی جاتی تھی جو عربی و فارسی سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا۔

ہاگوپ مارتایان نے عثمانی ترکی زبان سے تقریباً تمام اسلامی الفاظ ہٹوایا اور نئی ترکی زبان بنایا جو زمانۂ حال میں ترکی کی سرکاری زبان ہے۔

دیگر معلومات اکیلا, حتمی ...
اکیلا حتمی وسطی ابتدائی نام ALA-LC نقل حرفی جدید ترکی زبان
الفa, âa, e
حمزہˀ', a, e, i, u, ü
بےb, pb
پےpp
تےtt
ثےss
جیمc, çc
چیمçç
حاh
خےh
دالdd
ذالzz
رےrr
زےzz
ژےjj
سینss
شینşş
صادs
ﺿ ضادż, d, z
طےt
ظےz
عینʿ', h
غینġg, ğ
فےff
قافk
کیفk, g, ñk, g, ğ, n
گیف g g, ğ
نیف، صغیر کیفñn
لامll
میمmm
نونnn
واوv, o, ô, ö, u, û, üv, o, ö, u, ü
ہےh, e, ah, e, a
لام الفla
یےy, ı, i, îy, ı, i
بند کریں

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.