ضیائی تالیف
کیمیائی توانائی بنانے کا عمل / From Wikipedia, the free encyclopedia
ضیائی تالیف (انگریزی: Photosynthesis) ایسا عمل ہے جس میں کچھ جاندار سورج کی روشنی کی توانائی کو جذب کر کے اسے کیمیائی توانائی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ یہ عمل بڑے پیمانے پر پودوں کی پتیوں میں انجام پاتا ہے اور اس کے لیے پتیوں میں موجود سبز مادہ سبزینہ (chlorophyll) نہایت ضروری ہے۔ پودوں کے علاوہ کچھ جراثیموں اور الجی (algae) میں بھی یہ عمل ہوتا ہے۔ یہی وہ عمل ہے جو دنیا کی تقریباً ہر مخلوق کی زندگی کو سہارا دیتا ہے۔
اس عمل میں سورج کی توانائی، پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خرچ ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں شوگر ( گلوکوز، فروکٹوز) اور آکسیجن حاصل ہوتے ہیں۔