شدھ بہار
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ کافی ٹھاٹھ کا وکر کھاڈو راگ ہے یعنی اس راگ میں آروہی امروہی کو چھ سروں پر مشتمل روپ میں پیش کیا گیا ہے۔
راگ موسیقی | |
فہرست ٹھاٹھ | |
راگ شدھ بہار حضرت امیر خسرو کی ایجاد ہے۔ روایت ہے کہ زمانہ سلف میں بڑے بڑے گائک جن میں میاں تان سین، بیجوباورا اور سوامی ہری داس شامل ہیں، اس کو گایا کرتے تو موسم چزاں دیکھتے ہی دیکھتے موسم بہار میں تبدیل ہو جاتا اور واقعہ یہ ہے کہ راگ بہار کے سروں کے امتزاج اور تکرار سے بھی موسم بہتر کی رنگینی اور اور دلکشی نمایاں ہوتی ہے۔
اس راگ کو موسم بہار کا راگ کہتے ہیں۔ اس راگ میں بندش کیے ہوئے خیال اور ااستھائیاں اور دھرپد وغیرہ بھی موسم بہار کا روح ہرور اور نظر نواز منظر پیش کرتے ہیں۔ اس راگ کو مختلف راگوں سے ملا کر گئی ایک بہاریہ انگ کے راگ بنائے گئے ہیں، جن میں بھیروں بہار، ہنڈول بہار، بسنت بہار، جوگ بہار وغیرہ مشہور ہیں۔
اس راگ کی آروہی امروہی درج ذیل ہیں:
آروہی: سا - ما - پا - گا - ما - نی - دھا - نی - سا
امروہی: سا نی پا ما پا گا ما رے سا
کنور خالد محمود، عنایت الہی ٹک، سرسنگیت۔ الجدید، لاہور؛ المنار مارکیٹ، چوک انارکلی۔ 1969ء صفہ۔200
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.