جلال الدین سرخ پوش بخاری
From Wikipedia, the free encyclopedia
سید جلال الدین سرخ پوش بخاری (1192ء تا 1291ء) اچ شریف (پاکستان) میں مدفون سلسلہ سہروردیہ کے ایک مشہور صوفی بزرگ ہیں۔جو نَقوی البُخاری خاندان کے بانی ہیں اور امام علی نقی الھادی علیہ السلام کی ذریت سے ہیں اور بخارہ سے برصغیر آنے والے پہلے سید نقوی بخاری ہیں، آپ رحمۃاللہ علیہ علم و عرفان شریعت و طریقت میں یکتائے زمانہ اور فناء فی اللہ کے مقام پر فائز تھے۔ آپ رحمۃاللہ علیہ کے ہاتھ پر بہت سارے خاندان جو غیر مسلم تھے اسلام سے مشرف ہوئے۔ آپ بخارا شریف سے بحکم نبی محتشم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم بھکر تشریف لائے اور حضرت سید بدرالدجی نقوی باکھری رحمۃاللہ علیہ کی دو صاحزادیوں سے یکے بعد دیگرے نکاح فرمایا۔ پھر حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃاللہ علیہ کی خدمت میں ملتان تشریف لائے اور آپ کے مکتب میں تدریس فرماتے رہے۔ آپ(حضرت سید جلال الدین حسین سرخ پوش بخاری) حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی حضرت سید عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمھم اللہ ایک ہی جگہ ریاضت و مجاہدات فرمایا کرتے تھے۔ آپ گرمیوں میں کشمیر کے علاقوں میں تبلیغ کے لیے تشریف لے جاتے اور لوگوں کو اسلام کی روشی سے روشناس فرماتے۔
سید جلال الدین حسین سرخ پوش بخاری | |
---|---|
فائل:Hazrat Jalaluddin Hussain Bukhari.jpg | |
میر سرخ، میر بزرگ، مخدوم الاعظم، سرخ پوش، حیدر ثانی جلال اعظم جلال گنج | |
پیدائش | 595 ہجری (1199 عیسوی) بخارا |
وفات | 690 ہجری (1291 عیسوی) اچ |
مؤثر شخصیات | آپ کے والد گرامی حضرت سید علی المؤید اور حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی |
متاثر شخصیات | ایشیائی صوفی |