سماجی اضطراب یا سماجی تجسس (انگریزی: Social anxiety) ایک قسم کا تذبذب ہے جو سماجی صورت حال میں پایا جاتا ہے۔[1] سماجی اضطراب میں مبتلا اشخاص اپنی نظروں کو چھپاتے ہیں،[2] کم تر چہرے کے بھاؤ دکھاتے ہیں اور کسی گفتگو شروع کرنے یا اسے جاری رکھنے میں دشواری پاتے ہیں۔[3]۔ سماجی اضطراب ایک مستحکم رجحان کا نام ہے جو عام اضطراب سے مختلف ہے۔ یہ کسی سماجی رد عمل در کار صورت حال پر وقتیہ رد عمل ہے۔ 90% افراد اپنی زندگی کے کسی نہ کسی دور میں سماجی اضطراب کے شکار ہو چکے ہیں[4] سماجی خوف رکھنے والے آدھے لوگ سماجی اضطراب کی بد نظمی کے پیمانے پر کھرے اترتے ہیں۔سماجی اضطراب کے نتیجے میں سماجی معاملات میں اور توجہ بڑھ جاتی ہے۔[5] اس میں ایک غیر مطلوبہ سماجی برتاؤ دکھتا ہے اور اس کے ذریعے مستقبل کے سماجی تعلقات طے ہوتے ہیں۔

مشاہیر کا اس میں مبتلا ہونے کا اعتراف

کئی مشاہیر سماجی و ذہنی اضطراب کے شکار ہوتے ہیں۔ پاکستان کی معروف ادا کارہ ماورا حسین نے اضطراب کا شکار ہونے کا اعتراف کر لیا۔ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب گاہ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ورزش کرتی نظر آرہی ہیں تاہم اس دوران ماورا کے مداحوں میں سے ایک نے پوچھا کہ کیا وہ سماجی بے زاری اور تناؤ کی شکار ہیں تو اس پر ماورا نے حیرت انگیز جواب دیا جس کی مداحوں نے توقع نہیں کی تھی۔ ادا کارہ نے بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں۔ میں پچھلے کچھ دنوں سے ذہنی اضطراب کی شکار ہوں اور میں دن میں ایک مرتبہ اس کا سامنا کرتی ہوں۔ جو کوئی بھی یہ پڑھ رہا ہے اور اس بے چینی سے گزررہا ہے تو وہ جان لے کہ ہم سب اس سے گذر رہے ہیں۔ اس واقعے سے سماجی اضطراب کے حد درجے عام ہونے اور کئی لوگوں کے اس میں مبتلا ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔[6]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.