From Wikipedia, the free encyclopedia
سلیکون کنٹرولڈ ریکٹیفائر (silicon controlled rectifier) یا SCR ایک سادہ الیکٹرونک پُرزہ ہوتا ہے جس کی تین ٹانگیں ہوتی ہیں جو اینوڈ، کیتھوڈ اور گیٹ کہلاتی ہیں۔ ڈائیوڈ کی طرح یہ بھی صرف ایک سمت میں کرنٹ گزرنے دیتا ہے۔ مگر ڈائیوڈ کے برعکس اس میں سے کرنٹ کا گذرنا صرف اس وقت شروع ہوتا ہے جب اس کے گیٹ میں سے ایک لمحے کے لیے ہلکا سا کرنٹ گزرتا ہے جو SCR کو آن (on) کر دیتا ہے۔ اب گیٹ کا کرنٹ ختم بھی ہو جائے تو بھی ایس سی آر سے کرنٹ مسلسل گزرتا رہتا ہے۔ یعنی گیٹ ٹرائیگر کا کام کرتا ہے۔ایس سی آر ڈائریکٹ کرنٹ (DC) میں سوئچ کا کام انجام دیتے ہیں۔ ایس سی آر نما پُرزے تھائیرسٹر (thyristor) کہلاتے ہیں۔
ایس سی آر میں ایک خامی یہ ہوتی ہے کہ ایک دفعہ یہ آن ہو جائے تو اس میں آف ہونے کا کوئی اندرونی طریقہ نہیں ہوتا۔ اسے آف کرنے کے لیے DC میں کوئی بیرونی سوئچ استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اگر ایس سی آر کو AC (آلٹرنیٹنگ کرنٹ) میں استعمال کیا جائے تو آن ہونے کے چند لمحوں بعد ہی یہ خود بخود آف ہو جاتا ہے کیونکہ 50 فریکوئینسی کی AC وولٹیج ہر سیکنڈ میں 100دفعہ صفر ہو جاتی ہے۔ صفر وولٹیج ایس سی آر کو آف کر دیتی ہے۔
آئی جی بی ٹی ایس سی آر کے بعد ایجاد ہوئے۔ ایس سی آر اپنے ڈی سی کرنٹ کو صرف آن کر سکتا ہے اور آف نہیں کر سکتا۔ اس کے برعکس آئی جی بی ٹی اپنے ڈی سی کرنٹ کو آن بھی کر سکتا ہے اور آف بھی۔ یہی وجہ ہے کہ ایس سی آر کا استعمال ختم ہوتا جا رہا ہے اور اس کی جگہ آئی جی بی ٹی لے رہا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.