حج و عمرہ سے متعلق ایک اسلامی اصطلاح، دوران حج صفا اور مروہ پہاڑوں پر چڑھنے اورمخصوص انداز میں ان کے درمیان سات چکر لگانے کو سعی کہا جاتا ہے۔ صفا و مروہ کے درمیان جگہ جہاں سعی کی جاتی ہے اسے مسعی کہتے ہیں۔ آئمہ ثلاثہ کے نزدیک یہ حج کا رکن ہے۔ حج و عمرہ میں سعی کے بعد حاجی یا عمرہ کرنے والا حلق و تقصیر کراتا ہے۔ اس کے بعد وہ احرام کھول دیتا ہے۔

مسعی کا ایک منظر
کوہ صفا و مروہ ، سعی کا مقام

طریقہ

حاجی یا عمرہ کرنے والا، صفا کی طرف سے مروہ تک جائے، یہ ایک چکر ہو گا، اب مروہ سے صفا کی طرف واپس آئے تو یہ دوسرا چکر ہو گیا، اسی طرح سات چکر پورے کیے جاتے ہیں، اس طرح آخری چکر مروہ پر ختم ہو گا۔[1] اگر کوئی غلطی سے یا کسی دوسری وجہ سے مروہ کی طرف سے صفا کی جانب سعی کرے تو تب اس کو آٹھ چکر لگانے ہوں گے تب، اس کی سعی کے سات چکر مانے جاتے ہیں، کیونکہ پہلا چکر صفا سے مروہ کی جانب ہے، مروہ سے شروع کرنے والے کا پہلا چکر شمار نہیں کیا جاتا۔[2][3]

مزید دیکھیے

نگار خانہ

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.